کرک، گیس دھماکا سے مکان منہدم، 4 جاں بحق ، 10زخمی

اسلام آباد ،کوہاٹ(نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخوا میں کر ک کے علاقے سپینہ میں گیس کنکشن کے دوران گھر میں دھما کا ہو گیاجس سے 4 افراد جاں بحق جبکہ مکان منہدم ہو گیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں ۔ ایک خاتون اور بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی، زخمیوں کو بعد ازاں تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا ہے ۔ حادثہ رات کے آخری پہر سپینہ کے قریب الوڑگی بانڈہ میں پیش آیا ۔ گیس دھماکے کے واقعے کا مقدمہ پولیس سٹیشن بانڈہ داؤد شاہ میں درج کرلیا گیا جس کے مطابق دھما کا او جی ڈی سی ایل کی مرکزی پائپ لائن سے مبینہ غیرقانونی کنکشن کے ذریعے کروڈ آئل چوری کرنے کے دوران ہوا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور ایک مکان منہدم ہوگیا۔مقدمہ کے مطابق شکیل ولد بغداد، ذاکر ولد نامعلوم، لطیف ولد سردار اور جمعراز خان او جی ڈی سی ایل کی مرکزی پائپ لائن سے مبینہ طور پر غیرقانونی کنکشن حاصل کرکے کروڈ آئل چوری کررہے تھے کہ اس دوران دھما کا ہوگیا ۔ مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ واقعے میں بغداد کی اہلیہ، بھتیجی اور ایک بچی سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ بغداد سمیت دس افراد شدید زخمی ہوگئے تھے ۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر