چین میں ریلوے کے ذریعے سفری دوروں کی یومیہ تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریلوے نیٹ ورک نے یکم اکتوبر کو 2 کروڑ 52 لاکھ 4 ہزار سفری دورے نمٹائے، جو قومی دن کی 7 روزہ تعطیلات کا پہلا دن تھا۔ چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) نے جمعہ کو بتایا کہ یہ ایک دن میں ریلوے کے ذریعے سفر کی ریکارڈ تعداد ہے۔
کمپنی کے مطابق 2 اکتوبر کو ریلوے نیٹ ورک پر تقریباً 2 کروڑ 3 لاکھ 90 ہزار سفری دوروں کی توقع ہے، جس کے پیش نظر مسافروں کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کے لئے مزید 1,462 ٹرینیں ترتیب دی گئیں۔
مسافروں کی ٹکٹوں کی پیشگی بکنگ کے اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کے روز بیجنگ، گوانگ ژو، شنگھائی، چھنگ دو، شین زین، ہانگ ژو، ووہان، شی آن، ژینگ ژو اور نان جنگ روانگی کے مقبول مقامات میں شامل ہیں، جبکہ بیجنگ، گوانگ ژو، چھنگ دو، ہانگ ژو، شنگھائی، ووہان، شی آن، ژینگ ژو، نان جنگ اور چھانگ شا مقبول منزلوں میں شامل ہیں۔
شی آن-چھنگ دو آمدورفت سمیت بیجنگ سے شین یانگ، ژینگ ژو اور چھنگ ڈاؤ جانے والے راستے بھی مصروف ترین روٹس میں شامل ہیں۔
ملک بھر میں ریلوے حکام نے سفری انتظامات کو بہتر بنایا ہے اور محفوظ، آسان اور آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔
چائنہ ریلوے تائی یوآن گروپ نے مقامی محکمہ ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات کے ساتھ مل کر چین کے شمالی صوبہ شنشی میں واقع دا تونگ جنوبی ریلوے سٹیشن کو یون گانگ غاروں اور ہینگ شان پہاڑی سیاحتی علاقے سے ملانے کے لئے شٹل بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ یون گانگ غاریں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہیں اور یہاں بدھا کے 50 ہزار سے زائد پتھریلے مجسمے موجود ہیں۔
چائنہ ریلوے ہوہوت گروپ نے باؤتو-ین چھوان ہائی سپیڈ ریلوے کے باؤتو-ووہائی سیکشن پر 11 مزید ملٹی پل یونٹ ٹرینیں شامل کی ہیں۔
چائنہ ریلوے ووہان گروپ نے حال ہی میں کھولی گئی یی چھانگ-شنگ شان ہائی سپیڈ ریلوے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یی چھانگ اور شنگ شان کی مقامی حکومتوں کے ساتھ مل کر تشہیری مہم شروع کی ہے۔ اس کے تحت ٹرین کے ٹکٹ رکھنے والے مسافروں کو سیاحتی مقامات، ہوٹلوں اور ہوم سٹے میں خصوصی رعایتیں دی جا رہی ہیں۔
چائنہ ریلوے کے مطابق وسط خزاں تہوار اور قومی دن کی تعطیلات کے دوران تقریباً 28 کروڑ 40 لاکھ سفری دوروں کی توقع ہے۔ یہ تعطیلات 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر