فلپائن کی وزیر تجارت کا چین کے ساتھ تجارت کے مواقع سے بھرپور استفادہ کرنےپر زور

منیلا (شِنہوا)فلپائن کی وزیر تجارت و صنعت کرسٹینا روک نے کہا ہے کہ چین فلپائن اور دیگر آسیان ممالک کے لئے ایک بڑی منڈی اور اہم تجارتی شراکت دار ہے اور ہمیں اس کے مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔
حال ہی میں چین کی وزارت تجارت (ایم او سی) اور آسیان کے اقتصادی امور کے وزراء کے درمیان مشاورتی اجلاس بھی منیلا میں منعقد ہوا۔ دونوں فریقوں نے اقتصادی انضمام کو آگے بڑھانے، جامع ترقی کو فروغ دینے، تجارتی و سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے کی خوشحالی و ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لئے موجودہ کامیابیوں کی بنیاد پر مزید پیش رفت کرنے پر اتفاق کیا۔
کرسٹینا روک نے شِنہوا کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں چین اور آسیان کے درمیان برسوں سے جاری بات چیت، مذاکرات اور اعتماد سازی کی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے چین کے قدیم فلسفی لاؤ زی سے منسوب معروف قول ’’ہزار میل کا سفر ایک قدم سے شروع ہوتا ہے‘‘ کا حوالہ دیا اور کہا کہ ’’آسیان اور چین نے واقعی مل کر بہت سے قدم اٹھائے ہیں۔‘‘
روک نے کہا کہ وہ چین۔آسیان آزاد تجارتی معاہدہ 3.0 کے نافذ العمل ہونے کی منتظر ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ معاہدہ آسیان اور چین کے درمیان سپلائی چین کے رابطوں کو مضبوط بنانے اور ڈیجیٹل معیشت اور ماحول دوست معیشت جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد دے گا۔
چین کی وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق چین اور آسیان مسلسل 6 سال سے ایک دوسرے کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار ہیں، جبکہ گزشتہ سال دوطرفہ تجارت کا حجم پہلی بار 10 کھرب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر