’’دنیا کی سپر مارکیٹ‘‘ کہلائے جانے والے یی وو میں روبوٹ سکیورٹی گارڈز تعینات

ہانگ ژو (شِنہوا) رات 10 بجے جب یی وو انٹرنیشنل ٹریڈ مارکیٹ میں خاموشی چھا جاتی ہے تو 4 ٹانگوں والے روبوٹس کا ایک دستہ خودکار طور پر کھلنے والے دروازوں سے باہر نکلتا ہے اور رات بھر گشت شروع کر دیتا ہے۔
مارکیٹ انتظامیہ کے مطابق چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے اہم غیر ملکی تجارتی مرکز یی وو کی اس وسیع و عریض مارکیٹ نے گزشتہ ماہ سے 16 روبوٹ کتوں کو نئے ’’سکیورٹی گارڈز‘‘ کے طور پر استعمال کرنا شروع کیا ہے۔
چھوٹی اشیاء کی دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ کے طور پر مشہور یی وو انٹرنیشنل ٹریڈ مارکیٹ میں ایک دوسرے کو کاٹتی ہوئی راہداریوں کی بھول بھلیاں اور دسیوں ہزار سٹالز موجود ہیں، جبکہ اس کا فعال رقبہ 64 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ ہے۔ اتنے بڑے اور پیچیدہ احاطے میں گشت کرنا، کم از کم انسانوں کے لئے ایک انتہائی مشقت طلب کام رہا ہے۔
مارکیٹ کی انتظامی کمپنی سے وابستہ زو وی جی نے کہا کہ’’روبوٹس کبھی نہیں تھکتے۔ جب ان کی بیٹری کم ہونے لگتی ہے تو وہ خودکار طور پر اپنے چارجنگ سٹیشنز پر واپس جا کر بیٹری چارج کر لیتے ہیں۔‘‘
ژو نے بتایا کہ ایک 4 ٹانگوں والے روبوٹ کو ایسے علاقے میں گشت کرنے میں ڈیڑھ گھنٹہ لگتا ہے، جسے انسانی گشتی اہلکار ڈھائی گھنٹے میں مکمل کرتے تھے۔ انہوں نے روبوٹس کی اس صلاحیت کو بھی سراہا کہ وہ ’’سیڑھیوں اور اونچ نیچ والی جگہوں کو پھلانگ سکتے ہیں، پیچیدہ راستوں سے گزر سکتے ہیں اور ان جگہوں تک پہنچ سکتے ہیں جہاں انسانوں کے لئے معائنہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔‘‘
ان روبوٹس میں انفراریڈ تھرمل امیجنگ آلات اور ہائی ڈیفینیشن کیمرے نصب ہیں، جو دن کے وقت گشت کے دوران عملے کو لوگوں کی آمدورفت پر نظر رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ رات کے وقت یہ روبوٹس آگ یا غیر متعلقہ افراد کی موجودگی جیسے غیر معمولی حرارتی ذرائع کا پتہ لگا سکتے ہیں۔
مارکیٹ کے ایک تاجر شو یان نے نئے تعینات ہونےوالے روبوٹ سکیورٹی گارڈز کے بارے میں کہا کہ ’’یہ صرف ایک نئی چیز ہونے تک محدود نہیں، بلکہ واقعی ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے سکیورٹی کی ایک اضافی تہہ فراہم کر دی گئی ہو۔‘‘
یی وو کو دنیا بھر میں چھوٹی اشیاء کی خریداری کے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے۔ 2025 میں شہر کی غیر ملکی تجارت کا حجم 836.5 ارب یوآن (تقریباً 124 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا، جبکہ اس کی برآمدات کا حجم چین کے تمام کاؤنٹی سطح کے علاقوں میں سب سے زیادہ رہا۔
مارکیٹ انتظامیہ کے مطابق وہ روبوٹ کے ذریعے گشت کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ شناخت کے الگورتھمز کی تربیت اور آلات کو مزید بہتر بنایا جا سکے، جبکہ روبوٹس اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان باہمی تعاون کو بھی مزید مضبوط کیا جائے گا۔
چین حقیقی دنیا کے مختلف شعبوں میں روبوٹس کے استعمال میں تیزی لا رہا ہے، بالخصوص ایسے دہرائے جانے والے مشقت طلب اور زیادہ خطرے والے کاموں میں جہاں انسانی افرادی قوت کی کمی ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر