بھارتی وزیر دفاع کی نام لئے بغیر پاکستان کو پھر دھمکی

 نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے نام لیے بغیر پاکستان کو پھر کارروائی کی دھمکی دی ہے ،ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ نئی دہلی اپنے تحفظ پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا،مزید کہا کہ بھارت  بات چیت پر یقین رکھتا ہے ، لیکن اگر کوئی ملک انڈیا کے خلاف دہشتگردی کو ہوا دے گا تو بات چیت کی گنجائش وہیں ختم ہو جاتی ہے ، مزید کہا کہ انڈیا امن پر یقین رکھتا ہے ، انڈیا کبھی جنگ نہیں چاہتا، انڈیا دنیا کے کسی بھی ملک کی زمین پر قبضہ بھی نہیں کرنا چاہتا،انڈیا کسی کو دھمکانا بھی نہیں چاہتا لیکن امن پسندی اور کمزوری میں فرق ہوتا ہے ، یہ ساری دنیا کو سمجھنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے یہ واضح کر دیا ہے کہ دہشتگردی کسی بھی ملک کے لیے کسی بھی صورت سٹریٹجک اثاثہ نہیں ہو سکتی،ا نہوں نے کہا کہ جب تک ہمارا پڑوسی ملک دہشتگردی کی ریاستی پالیسی پر قائم رہے گا، ہم دہشتگردی کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کے لیے تیار ہیں، یہ ہم پڑوسی کو بھی بتانا چا ہتے ہیں اور دنیا کو بھی بتانا چاہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پی ٹی آئی واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ ؟ وفاقی وزرا
امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
ٹانک: پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 ٹریفک اہلکار شہید
شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد
امریکا کا آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک
ایران نے آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول کے دعوے مسترد کر دیے
پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر