برطانیہ:دہشتگردی کی تیاری کا شبہ ، امریکی فضائی اڈے کے قریب 5 گرفتار

لندن،واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)برطانوی پولیس نے اتوار کو کہا ہے کہ جنوب مغربی انگلینڈ میں امریکی فضائیہ کے زیر استعمال فضائی اڈے کے قریب پانچ افراد کو دہشتگردی کی کارروائی   کی تیاری کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا۔ گلاسٹرشائر پولیس کے مطابق انہیں ہفتے کو رات گئے اطلاع موصول ہوئی کہ تین مشتبہ گاڑیاں آر اے ایف فیئر فورڈ کی جانب جا رہی ہیں۔ اس اطلاع پر سکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔۔ پولیس نے بیان میں کہا کہ انسداد دہشتگردی پولیس واقعے کی تحقیقات کی قیادت کر رہی ہے ۔ حکام نے گرفتار افراد کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کیں اور نہ ہی فوری طور پر یہ بتایا کہ مبینہ کارروائی کی نوعیت کیا تھی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اتوار کے روز آر اے ایف فیئر فورڈ کے قریب گرفتار کیے گئے افراد بڑی تباہی پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم ان پر نظر رکھے ہوئے تھے ۔ وہ ہمارے اڈے کو شدید نقصان پہنچانا چاہتے تھے ، اور برطانوی حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ۔ ہم کافی عرصے سے ان کی نگرانی کر رہے تھے اور بالآخر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ٹرمپ کے مطابق،یہ ایک شاندار کارروائی تھی۔ برطانیہ کے ساتھ مل کر کام کرنا غیر معمولی رہا اور متعلقہ اداروں نے بہترین کام کیا۔



  تازہ ترین   
پی ٹی آئی واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ ؟ وفاقی وزرا
امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
ٹانک: پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 ٹریفک اہلکار شہید
شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد
امریکا کا آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک
ایران نے آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول کے دعوے مسترد کر دیے
پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر