سیاحت کے فروغ کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کارلائیں گے: مریم نواز

 لاہور (نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں سیاحت کے بہت زیادہ مواقع ہیں، سیاحت کے فروغ کے لیے ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،پنجاب کے تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی ورثے کو اجاگر کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، سیاحت کے فروغ سے نئے روزگار پیدا ہوں گے اور مقامی معیشت مضبوط ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عالمی یوم سیاحت پر جاری اپنے پیغام میں کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب کا تاریخی، ثقافتی اور قدرتی ورثہ دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے باعث کشش ہے ،شنگھائی تعاون تنظیم کا رواں سال لاہور کو سیاحتی اور ثقافتی دارالحکومت قرار دینا خوش آئند ہے ، ادھر وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدا رت سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن کے خصوصی اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی آمد اورعلاج سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافے کا قابل قدررحجان دیکھا گیا ہے ۔قبل ازیں پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بڑے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں 16فیصد اضافہ ہوا، سرکاری ہسپتالوں کی ا و پی ڈی میں 21فیصد،آئی پی ڈی (داخلہ)11فیصد اورایمرجنسی مریضوں میں 9فیصد اضافہ ہواہے ۔پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد4کروڑ 57لاکھ سے بڑھ گئی ۔انٹرنل میڈیسن کے مریضوں میں 26فیصد،کارڈیالوجی کے مریضوں میں 12فیصد اورسرجری کے مریضوں میں 10فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے ۔ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے ای این ٹی کے مر یض7فیصد بڑھ گئے ،کینسر اورکارڈیک میڈیسن کے 21لاکھ سے زائد پارسل مریضوں کو مل گئے ۔دوسری طرف وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آبدوز ”پی این ایس/ایم ہنگور” کی پہلی بار کامیاب لائیوویپن فائرنگ پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنے تہنیتی پیغام میں پاکستان نیوی کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ اینٹی شپ کروز میزائل کے ذریعے طویل فاصلے پر ہدف کومکمل درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت قابل تحسین ہے۔  



  تازہ ترین   
پی ٹی آئی واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ ؟ وفاقی وزرا
امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
ٹانک: پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 ٹریفک اہلکار شہید
شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد
امریکا کا آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک
ایران نے آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول کے دعوے مسترد کر دیے
پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر