چین کی ماحول دوست ترقی صاف توانائی کی جانب عالمی منتقلی کو فروغ دے رہی ہے، ماہر

گاؤبیدیان، چین (شِنہوا) ایک ماحولیاتی ماہر نے کہا ہے کہ چین میں ماحول دوست ٹیکنالوجیز کی تیز رفتار ترقی عالمی سطح پر کم کاربن والے مستقبل کی جانب منتقلی کو تیز کرنے میں مدد دے رہی ہے۔
ویانا میں سینٹرل یورپین یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیاتی علوم و پالیسی کی پروفیسر ڈیانا ارج وورساتز نے کہا کہ “ماحول دوست توانائی کی منتقلی اور اس سے متعلقہ صنعتیں چینی معیشت کا ایک اہم حصہ بن چکی ہیں۔”
اقوام متحدہ کے بین الحکومتی پینل برائے موسمیاتی تبدیلی کی نائب چیئرپرسن ارج وورساتز نے یہ بات چین کےشمالی شہر گاؤبیدیان میں منعقدہ گاؤبیدیان بین الاقوامی گرین، اسمارٹ اور ما حول دوست عمارتوں کی نمائش اور تیسرے بین الاقوامی زیرو کاربن شہری و دیہی ترقی اور زیرو کاربن عمارتوں کےبارے میں کانفرنس کے موقع پر کہی۔
3 روزہ نمائش میں 50 سے زائد ممالک کی کمپنیوں نے شرکت کی جبکہ ماحول دوست اور اسمارٹ عمارتوں کے موضوع پر 30 سے زائد سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔
گاؤبیدیان کے اپنے چوتھے دورے کے موقع پر ارج وورساتز نے کہا کہ چین ہر گزرتے سال کے ساتھ نمایاں پیش رفت کر رہا ہے، جس کی ماحول دوست منتقلی تیز رفتار ریلوے، نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں، فوٹو وولٹک آلات اور ماحول دوست عمارتوں سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں ہے۔
انہوں نے کہا، “کاربن اخراج میں کمی کے لیے اعلیٰ ٹیکنالوجی کلیدی کردار ادا کرتی ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت اخراج میں کمی اور شدید موسمی حالات اور تنازعات سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع حل تیار کرنے میں مدد دے رہی ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ چین نے “دنیا کے دیگر ممالک کے لیے قابل تجدید توانائی کی لاگت میں واقعی نمایاں کمی کی ہے۔”
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2021 سے 2025 کے دوران چین سے برآمد کی جانے والی ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی مصنوعات اور فوٹو وولٹک مصنوعات نے دیگر ممالک میں تقریباً 4.1 ارب ٹن کاربن اخراج کم کرنے میں مدد کی۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز اور باب المندب کا بلیک میلنگ کیلئے استعمال ناقابلِ قبول: سعودیہ وزیرِ خارجہ
ایران نے فضائی پابندیوں کا جواب فوجی کارروائی سے دینے کی خبروں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ مذاکراتی معاہدے سے مشروط ہے، عباس عراقچی
نسل کشی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا، ترک صدر
یوکرین مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ روسی مفادات کو سامنے رکھ کر کریں گے، صدر پوتن
بہاولپور: این اے 168 ضمنی انتخاب کیلئے 20 امیدوار میدان میں، مقابلہ آج ہو گا
اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز کے باہر کشمیری امریکی کمیونٹیز کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر