اسلام آباد : سیف سٹی کیمرا کو نقصان پہنچانے پر 20 لاکھ جرمانہ، احتجاج منتظمین ذمہ دار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری سیف سٹی کیمرا اور سرویلنس انفراسٹرکچر کے تحفظ اور نقصان کی تلافی سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دے دی۔آرڈیننس کا مقصد سیف سٹی کیمروں اور نگرانی کے نظام کو نقصان سے محفوظ بنانا اور نقصان کی صورت میں اس کی تلافی یقینی بنانا ہے۔ آرڈیننس کے تحت سیف سٹی کیمروں اور سرویلنس انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے ، نقصان پر اکسانے یا اس کی ترغیب دینے پر مالی جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔سیف سٹی کیمروں یا سرویلنس انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کی صورت میں فی کیمرا یا انفراسٹرکچر 20 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔

جلسے، جلوس، دھرنے، احتجاج، ہڑتال یا اجتماع کے دوران ہونے والے نقصان کی صورت میں منتظمین بھی نقصان کے ذمہ دار قرار دیے جا سکیں گے۔ جرمانے اور نقصان کی لاگت کا تعین مجاز افسر کی جانب سے شنوائی کا موقع فراہم کرنے کے بعد کیا جائے گا۔ متعلقہ شخص کو جرمانے یا نقصان کی لاگت کے تعین کے خلاف 30 دن کے اندر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کے سامنے اپیل کا حق حاصل ہوگا۔جرمانے یا نقصان کی مقررہ رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں اسے اراضی کے محصول کے بقایا جات کے طور پر وصول کیا جا سکے گا۔ جرمانے اور نقصان کی مد میں وصول ہونے والی رقم سیف سٹی کیمروں اور سرویلنس انفراسٹرکچر کی مرمت اور تبدیلی پر خرچ کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز اور باب المندب کا بلیک میلنگ کیلئے استعمال ناقابلِ قبول: سعودیہ وزیرِ خارجہ
ایران نے فضائی پابندیوں کا جواب فوجی کارروائی سے دینے کی خبروں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ مذاکراتی معاہدے سے مشروط ہے، عباس عراقچی
نسل کشی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا، ترک صدر
یوکرین مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ روسی مفادات کو سامنے رکھ کر کریں گے، صدر پوتن
بہاولپور: این اے 168 ضمنی انتخاب کیلئے 20 امیدوار میدان میں، مقابلہ آج ہو گا
اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز کے باہر کشمیری امریکی کمیونٹیز کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر