ایشیائی ترقیاتی بینک نے بڑھتے ہوئے تنازعات اور طاقتور ایل نینو کو ایشیا بحرالکاہل کی ترقی پذیر معیشتوں کے لئے خطرہ قرار دے دیا

منیلا (شِنہوا) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی بدھ کو جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق بڑھتے ہوئے تنازعات اور طاقتور ایل نینو ایشیا اور بحر الکاہل کی ترقی پذیر معیشتوں کے لئے دو بڑے خطرات ہیں۔
ستمبر 2026 کے ایشیائی ترقیاتی جائزہ (اے ڈی او) کے مطابق ایشیا اور بحر الکاہل کی ترقی پذیر معیشتوں میں شرح نمو 2025 کے 5.5 فیصد سے کم ہو کر رواں سال 5 فیصد رہے گی جس کے بعد 2027 میں یہ ہلکے سے اضافے کے ساتھ 5.1 فیصد ہو جائے گی۔ یہ تخمینہ جولائی کے پچھلے جائزے کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹ زیادہ ہے۔
اے ڈی بی کے مطابق ایشیا بحر الکاہل کی ترقی پذیر معیشتوں کے لئے 2026 کی مہنگائی کی پیشگوئی جولائی کے 4.3 فیصد سے کم کر کے 4.2 فیصد کر دی گئی ہے کیونکہ قیمتیں مستحکم کرنے کے اقدامات نے توانائی کی مسلسل بلند قیمتوں کے اثرات کو جزوی طور پر زائل کر دیا ہے۔
تاہم 2027 کے لئے مہنگائی کی پیشگوئی جولائی کی 3.4 فیصد کے مقابلے میں معمولی اضافے سے 3.5 فیصد کر دی گئی ہے۔ دونوں برسوں کے لئے مہنگائی کے نظرثانی شدہ تخمینے 2025 میں ریکارڈ کئے گئے 3 فیصد سے اوپر ہیں۔
اے ڈی بی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع میں وسعت اور روس۔ یوکرین تنازع میں شدت عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں کو بلند اور اتار چڑھاؤ کا شکار رکھ سکتی ہے، اس کے اثرات دیگر اجناس تک وسیع ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ 2027 کی پہلی سہ ماہی تک ایک انتہائی طاقتور ایل نینو جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ایسے موسمی حالات کی وجہ سے خشک سالی کے نتیجے میں فصلوں اور پن بجلی کی پیداوار کم ہو سکتی ہے جبکہ توانائی کی طلب میں اضافہ، زرعی پیداوار میں کمی اور ایندھن و خوراک کی قیمتیں اوپر جا سکتی ہیں۔
اے ڈی بی کے صدر ماساتو کانڈا نے کہا کہ ایل نینو کے بڑھتے اثرات، توانائی کے طویل بحران اور مالیاتی منڈیوں میں نئے خطرات کے تناظر میں حکومتوں کو تیاری کرنے اور سب سے زیادہ متاثر ہونے والے لوگوں کا تحفظ کرنے کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ
امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا روز، تہران نے شرائط واشنگٹن تک پہنچادیں
بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
طالبان دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی ختم کریں، اسحاق ڈار کا مطالبہ
ایران کے پڑوسی ممالک کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتکاری عمل کی بحالی پر زور
خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں، گورنر راج پر غور ہو رہا ہے: بیرسٹر عقیل
موٹروے سمیت اہم قومی شاہراہیں آج شام سے ٹریفک کیلئے مکمل بند رہیں گی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر