وقت آ گیا ہے برطانیہ عمران خان کی رہائی کیلئے اثر و رسوخ استعمال کرے :بورس جانسن

لندن (نیشنل ٹائمز)برطانیہ کے سابق وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو عمران خان کی رہائی کے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا چاہیے۔۔۔

انہوں نے برطانوی اخبار کے لیے ایک کالم لکھا ہے ، جس میں کہا کہ کرکٹ کے لیجنڈ عمران خان پاکستان میں جیل کی چھوٹی سی کوٹھڑی میں بتدریج موت کی جانب دھکیلے   جا رہے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ برطانیہ ان کی رہائی کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے ، بورس جانسن نے الزام لگایا ہے کہ 73 سالہ عمران خان کو مسلسل کئی کئی دن تنہائی میں رکھا جاتا ہے ، جن حالات میں عمران خان کو جیل میں رکھا جا رہا ہے ، اس کی اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے تشدد مذمت کر چکے ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل تشویش کا اظہار کر چکی ہے اور پاکستان کی سپریم کورٹ بھی قرار دے چکی ہے کہ قیدی کو مناسب طبی سہولتوں تک رسائی نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے برطانوی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے معاملے پر لندن نے بہت کم آواز اٹھائی ہے ، پاکستان کے لیے بہتر یہی ہو گا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے یا اپیل کے فیصلے تک گھر میں نظر بند رکھا جائے ۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی قلات کے قریب کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
ایران نے قطری ثالث کے ذریعے مذاکرات کی 7 شرائط امریکا تک پہنچا دیں، محسن رضائی
مشرق وسطیٰ میں پائیدار سلامتی باہر سے مسلط نہیں کی جا سکتی، عباس عراقچی
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے، ترک وزیر خارجہ
محسن نقوی کا دورہ تہران صرف دو طرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ
دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج
کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر