بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار

دبئی(نیشنل ٹائمز)بھارت نے ایک بار پھر اسپورٹس اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ویمنز ایشیا کپ کے فائنل کو بھی تنازع کا شکار بنا دیا، بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے فائنل جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ویمنز ایشیا کپ کے فائنل کے مہمانِ خصوصی تھے، تاہم بھارتی ٹیم نے ان سے ٹرافی وصول نہیں کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھارت کی مینز کرکٹ ٹیم نے بھی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد تقریب تقسیمِ انعامات متنازع ہوگئی تھی۔

دوسری جانب بھارتی ویمنز ٹیم نے فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر ریکارڈ آٹھویں مرتبہ ویمنز ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 183 رنز بنائے اور سری لنکا کو کامیابی کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 111 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے کپتان چماری اتھاپتھو نے 36 جبکہ نیلکشیکا سلوا نے 22 رنز بنائے، تاہم دیگر بلے باز بھارتی بولنگ کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کرسکیں۔ 



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی قلات کے قریب کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
ایران نے قطری ثالث کے ذریعے مذاکرات کی 7 شرائط امریکا تک پہنچا دیں، محسن رضائی
مشرق وسطیٰ میں پائیدار سلامتی باہر سے مسلط نہیں کی جا سکتی، عباس عراقچی
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے، ترک وزیر خارجہ
محسن نقوی کا دورہ تہران صرف دو طرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ
دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج
کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر