موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متاثر ہونے والے عوام کو ریلیف دینے کے لیے موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کے لیے خصوصی اسکیم کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر پڑنے والے اضافی بوجھ کا مکمل احساس ہے، مشکل صورتحال میں حکومت عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

اعلان کے مطابق موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور دیگر دو یا تین پہیوں والی سواریوں کے مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول تک فی لیٹر 100 روپے کا ریلیف دیا جائے گا، جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے ماہانہ 30 لیٹر پیٹرول پر یہی رعایت فراہم کی جائے گی۔

شہباز شریف نے بتایا کہ اسلام آباد میں اس ریلیف کا نفاذ پیر اور منگل کی درمیانی شب سے ہوگا، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے اسکیم پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔

وزیراعظم کے مطابق خصوصی ریلیف اسکیم کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ عوام کو اسکیم کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی مہم کے ذریعے تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں سے متعلق ضروری معلومات کی فراہمی میں تعاون پر صوبائی حکومتوں کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم نے لیوی سے زیادہ ریلیف عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، وزیر پیٹرولیم

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ یہ تاثر بارہا سامنے آتا رہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ لیوی ہے، تاہم وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ لیوی سے بھی زیادہ رقم عوام کو ریلیف کی صورت میں منتقل کی جائے۔

علی پرویز ملک کے مطابق شہری گھر بیٹھے اپنی رجسٹریشن مکمل کرسکیں گے اور اس مرتبہ رجسٹریشن کے لیے انہیں کسی دفتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وسائل کی محدود دستیابی کے باوجود وزیراعظم نے عوام کو سہولت اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے یہ اقدام کیا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی قلات کے قریب کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
ایران نے قطری ثالث کے ذریعے مذاکرات کی 7 شرائط امریکا تک پہنچا دیں، محسن رضائی
مشرق وسطیٰ میں پائیدار سلامتی باہر سے مسلط نہیں کی جا سکتی، عباس عراقچی
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے، ترک وزیر خارجہ
محسن نقوی کا دورہ تہران صرف دو طرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ
دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج
کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر