چین کے شہر چھنگ ڈاؤ میں مال بردار بحری جہاز میں آتشزدگی سے 20 افراد ہلاک، 5 لاپتہ

چھنگ ڈاؤ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ کے ایک شپ یارڈ میں جمعرات کے روز مرمت کے کام کے دوران ایک غیر ملکی مال بردار بحری جہاز میں آگ لگنے سے 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 5 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔بلدیہ کے فائر اینڈ ریسکیو بیورو کے مطابق آگ صبح تقریباً 11 بج کر 15 منٹ پر اس وقت لگی جب جہاز چائنہ اسٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن چھنگ ڈاؤ بے ہائی شپ بلڈنگ کمپنی لمیٹڈ میں مرمت کے مرحلے میں تھا۔جہاز پر کل 42 افراد سوار تھے۔ 12 افراد کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا اور 5 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔آگ پر دوپہر تقریباً 2 بج کر 30 منٹ پر قابو پا لیا گیا اور شام 5 بج کر 30منٹ تک امدادی عملے نے ابتدائی طور پر لاپتہ بتائے گئے 25 افراد میں سے 20 کو تلاش کر لیا جن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔واقعے کے فوراً بعد تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کے لئے ہنگامی امداد، فائر اینڈ ریسکیو، پولیس اور طبی شعبوں کو فوری طور پر متحرک کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر