فلپائن میں بحری جہاز میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک، 87 لاپتہ

منیلا (شِنہوا) فلپائن کے صوبے پالاوان میں سیاحتی مرکز کے قریب ایک بحری جہاز میں آگ لگنے کے بعد کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ 87 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
مقامی کوسٹ گارڈ کے مطابق بحری جہاز میں بدھ کی شام اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب وہ کورون بلدیہ کے ساحل سے تقریباً 1.2 بحری میل دور تھا۔ جہاز پر 117 مسافر اور عملے کے 17 ارکان سوار تھے، جبکہ 42 افراد کو بچا لیا گیا۔
کوسٹ گارڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بحری جہاز کو مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کے وقت بحری جہاز منیلا سے روانہ ہو کر کورون کی جانب جا رہا تھا۔
تلاش اور امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر