اے آئی پوری انسانی نسل ختم کر سکتی ،ماہرین کا انتباہ

سان فرانسسکو(نیشنل ٹائمز)مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی نے خود اے آئی ماہرین کو خوفزدہ کرنا شروع کر دیا۔ اوپن اے آئی اور اینتھروپک میں کام  کرنیوالے 27 سالہ محقق نے یہ کہتے ہوئے صنعت چھوڑ دی کہ دونوں کمپنیاں ایسی اے آئی کی دوڑ میں شامل ہیں جو ایک دن انسانوں سے زیادہ ذہین ہو سکتی ہے ،ہماری زندگیوں سے جوا کھیلا جا رہا ہے ۔ اے آئی تیار کرنیوالے سنجیدگی سے یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ٹیکنالوجی اس دہائی کے اختتام تک پوری انسانیت کو ختم کر سکتی ہے ۔ سپر انٹیلی جنس سے مراد وہ نظریاتی مرحلہ ہے جب مصنوعی ذہانت کی صلاحیتیں انسانی ذہانت سے آگے نکل جائیں۔اینتھروپک کے سیفٹی ایگزیکٹو ایون ہوبنگر نے بھی کوکسن کے خدشات کی تائید کرتے کہا کمپنی کے اندر واقعی یہ خدشہ موجود ہے کہ اے آئی تمام انسانوں کی ہلاکت کا سبب بن سکتی ہے ۔ انہوں نے اس خطرے کا امکان آئندہ ایک دہائی میں 10 فیصد سے زیادہ قرار دیا۔اے آئی کے ماہرین کے مطابق ‘‘ریکَرْسِو سیلف امپروومنٹ’’ یعنی خودکار طور پر اپنی اگلی نسل کے ماڈلز کو ڈیزائن اور تربیت دینے کا مرحلہ اب دور نہیں رہا۔ جولائی کے آخر میں ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ہزار سے زائد ملازمین، جن میں اینتھروپک کے چیف ایگزیکٹو ڈاریو امودی بھی شامل تھے ، نے امریکی حکومت سے جدید ترین اے آئی نظاموں کی تیاری کی رفتار کم کرنے کیلئے مربوط اقدامات کا مطالبہ کیا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر