واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ تجارتی جنگ مزید بڑھاتے ہوئے متعدد کینیڈین مصنوعات کی درآمد پر پابندی اور بعض اشیا پر اضافی محصولات عائد کردئیے ۔
صدارتی حکم کے مطابق گدوں، موٹر بوٹس اور گالف کارٹس سمیت مختلف کینیڈین مصنوعات پر 15 ستمبر سے 50 فیصد اضافی ٹیرف نافذ ہوگا۔ مختلف اقسام کی الکحل اور بعض ڈیری مصنوعات کی درآمد پر پابندی 29 ستمبر سے موثر ہوگی۔



