گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرائے بڑھانے کا اعلان، ہڑتال کی بھی دھمکی

کراچی(نیشنل ٹائمز)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 5 فیصد کرائے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے مقررہ مدت میں مطالبات پر موثر پیش رفت نہ ہونے پر دوبارہ ملک گیر ہڑتال کی دھمکی بھی دے دی۔صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید  دعمل دیتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت اور5 فیصد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں۔ ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پچھلے 17 روز میں ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے اور پٹرول کی قیمت میں 20 روپے 36 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، پٹرولیم کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کا فیصلہ ناقابل قبول ہے ، اسے فوری واپس لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ 8 اگست سے 17 اگست تک ہونے والی ملک گیر ہڑتال کے دوران وزیرِ پٹرولیم نے قیمتوں میں روزانہ تبدیلی نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی جس پر ہم نے ملک گیر ہڑتال 40 دن کیلئے مؤخر کی تھی۔



  تازہ ترین   
حملوں کا جواب: ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش کردی
بلاول بھٹو کا محسن نقوی کے سسٹم فیل ہونے کے بیان پر قومی اسمبلی میں بحث کا مطالبہ
ایران امریکی جہازوں کو نشانہ بنائے گا تو اپنے ٹینکرز سے ہاتھ دھونا پڑے گا، روبیو
سعودی کابینہ کا ملکی خود مختاری، قومی سلامتی کے دفاع کے عزم کا اعادہ
امریکا کی ایران کی 27 فضائی کمپنیوں اور دیگر اداروں پر پابندیاں عائد
امریکی سینٹرل کمانڈ کا 5 ایرانی خام تیل بردار جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ
مسلم لیگ ن صوبوں کے معاملے پر ایک پیج پر ہے، مریم نواز
حوثیوں کے حملے قابلِ مذمت، پاکستان سعودیہ کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر