5 مقابلے ، طلبہ کو منشیات بیچنے والے سمیت 4 ہلاک ، کانسٹیبل زخمی

 لاہور ،فیصل آباد،گوجرہ ،جڑانوالہ،کمالیہ(نیشنل ٹائمز) لاہور سمیت مختلف شہروں میں 6 مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4ملزم مارے گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،ہلاک ہونے والوں میں آئس کا بڑا ڈیلر  جو تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث تھا بھی شامل ہے ،ملزم سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کر لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق  نواں کوٹ کے علاقے بادامی باغ میں سی سی ڈی ٹیم نے خطرناک ڈکیت اشتہاری تنویر کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ شروع کردی،پولیس کے مطابق ملز موں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ایک ساتھی زخمی ہو کر تیسری منزل سے نیچے گر گیا، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت فیصل علی کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس ریکارڈ کے مطابق یہ ملزم فیصل آباد میں مبینہ طور پر دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا اور اس کے خلاف ڈکیتی اور ہاؤس رابری کے 16 سے زائد مقدمات درج تھے ، اشتہاری تنویر، عمران اور دیگر چار نامعلوم ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ادھرفیصل آباد میں تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا پنجاب کا سب سے آئس ڈیلر سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا، سی سی ڈی لائل پور ٹاؤن نے خیابان گارڈن میں چھاپہ مارا تو ملزموں نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے تبادلے میں پنجاب کا سب سے بڑا آئس ڈیلر طیب مارا گیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، ہلاک ملزم کے گھر کی تلاشی کے دوران 34 کلو سے زائد آئس، 20 کلوسے زائد افیون اور 14 کلوسے زائد چرس بر آمد کی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی مالیت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے ، ہلاک ہونے والے ملزم نے 40 سے زائد خواتین کو اپنے نیٹ ورک میں شامل کر رکھا تھا جن کی مدد سے پنجاب بھر میں یونیورسٹیز، کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کی جاتی تھی۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم طیب کا بھائی وقاص بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں اشتہاری اور پولیس کو مطلوب ہے ۔سی سی ڈی پولیس گوجرہ کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ملزم شہریار اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ سی سی ڈی پولیس نے کھدروالہ روڈ نزد بائی پاس پر موٹر سائیکل سوار چارمشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے موٹر سائیکل بھگا دی ،تعاقب پر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی جس سے حسنین رضا کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا،فائرنگ رکنے پرسرچ آپریشن کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ملزم شہریار موقع سے ملا، اس کے تین ساتھی فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔زخمی ملزم شہریار کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،ملزم بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کر نے سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھا،جڑانوالہ کے تھانہ صدر کے علاقہ چک 98 گ ب کے قریب سی سی ڈی پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں پولیس کے مطابق 50 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب ریکارڈ یافتہ ڈاکو مزمل لونا ہلاک ہوگیا،لاش کو ہسپتال منتقل کر کے مزید ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

ادھر کمالیہ بائی پاس پر سی سی ڈی ٹیم اور مبینہ اجرتی قاتلوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم عظیم زخمی ہوگیا جسے گرفتار کر لیا گیا۔نواں کوٹ کے علاقے بادامی باغ کھوکھر پنڈ میں سی سی ڈی ٹیم نے خطرناک ڈکیت اشتہاری تنویر کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ شروع کردی،پولیس کے مطابق ملز موں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ایک ساتھی زخمی ہو کر تیسری منزل سے نیچے گر گیا، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت فیصل علی کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس ریکارڈ کے مطابق فیصل علی فیصل آباد میں مبینہ طور پر دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا اور اس کے خلاف ڈکیتی اور ہاؤس رابری کے 16 سے زائد مقدمات درج تھے ، اشتہاری تنویر، عمران اور دیگر چار نامعلوم ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ 



  تازہ ترین   
حملوں کا جواب: ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش کردی
بلاول بھٹو کا محسن نقوی کے سسٹم فیل ہونے کے بیان پر قومی اسمبلی میں بحث کا مطالبہ
ایران امریکی جہازوں کو نشانہ بنائے گا تو اپنے ٹینکرز سے ہاتھ دھونا پڑے گا، روبیو
سعودی کابینہ کا ملکی خود مختاری، قومی سلامتی کے دفاع کے عزم کا اعادہ
امریکا کی ایران کی 27 فضائی کمپنیوں اور دیگر اداروں پر پابندیاں عائد
امریکی سینٹرل کمانڈ کا 5 ایرانی خام تیل بردار جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ
مسلم لیگ ن صوبوں کے معاملے پر ایک پیج پر ہے، مریم نواز
حوثیوں کے حملے قابلِ مذمت، پاکستان سعودیہ کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر