ایران جنگ سے امریکی صارفین کے توانائی کے اخراجات میں 100 ارب ڈالر کا اضافہ

نیویارک (شِنہوا) براؤن یونیورسٹی کے تازہ ترین تخمینے کے مطابق ایران جنگ کی وجہ سے امریکی صارفین کو توانائی کی مد میں اضافی 100 ارب امریکی ڈالر ادا کرنے پڑ رہے ہیں اور اس رقم میں ہر دو منٹ کے دوران تقریباً 10 لاکھ ڈالر اضافہ ہو رہا ہے۔
براؤن یونیورسٹی کے واٹسن سکول کے ’ایران وار انرجی کاسٹ ٹریکر‘ کا کہنا ہے کہ 28 فروری کو جنگ کے آغاز سے اب تک پٹرول اور ڈیزل کی بلند قیمتوں کی وجہ سے اوسطاً ہر امریکی گھرانے کو 760 ڈالر سے زائد اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑا ہے۔
امریکن آٹو موبائل ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز امریکہ میں ڈیزل کی قومی اوسط قیمت بڑھ کر 5.90 ڈالر فی گیلن کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی جس نے جمعے کے روز قائم ہونے والا 5.85 ڈالر کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔
جنگ شروع ہونے کے بعد سے قیمتوں میں اس اضافے کا سب سے زیادہ بوجھ ٹیکساس پر پڑا جہاں صارفین نے پٹرول اور ڈیزل کی مد میں تقریباً 11 ارب ڈالر اضافی ادا کئے ہیں۔ اس کے بعد کیلیفورنیا اور فلوریڈا کا نمبر ہے جہاں یہ اخراجات بالترتیب تقریباً 8 ارب ڈالر اور 5 ارب ڈالر رہے۔
ٹریکر کے مطابق امریکی صارفین جنگ کے آغاز کی نسبت اب ایندھن کی قیمتوں میں طویل عرصے تک اضافے کی توقع کر رہے ہیں۔ بڑھتے اخراجات کے باعث روزمرہ استعمال کی متعدد اشیاء کی نقل و حمل کے اخراجات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ کچھ کاروباری اداروں نے اضافی فیس کی شکل میں یہ بوجھ پہلے ہی صارفین پر منتقل کر دیا ہے۔



  تازہ ترین   
حملوں کا جواب: ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش کردی
بلاول بھٹو کا محسن نقوی کے سسٹم فیل ہونے کے بیان پر قومی اسمبلی میں بحث کا مطالبہ
ایران امریکی جہازوں کو نشانہ بنائے گا تو اپنے ٹینکرز سے ہاتھ دھونا پڑے گا، روبیو
سعودی کابینہ کا ملکی خود مختاری، قومی سلامتی کے دفاع کے عزم کا اعادہ
امریکا کی ایران کی 27 فضائی کمپنیوں اور دیگر اداروں پر پابندیاں عائد
امریکی سینٹرل کمانڈ کا 5 ایرانی خام تیل بردار جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ
مسلم لیگ ن صوبوں کے معاملے پر ایک پیج پر ہے، مریم نواز
حوثیوں کے حملے قابلِ مذمت، پاکستان سعودیہ کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر