چھنگ دو اور اٹلی کا میلان میں جدت پر مبنی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کا جائزہ

میلان (شِنہوا) چین اور اٹلی کے 40 سے زائد سرکاری اداروں، تحقیقی تنظیموں اور کاروباری اداروں نے چھنگ دو-اٹلی سائنسی و تکنیکی کامیابیوں کے رابطہ پروگرام میں شرکت کی اور جدت پر مبنی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔
تقریب میں اٹلی کی تنظیم “نیٹ وال” نے ” معلومات کے تبادلے کا پلیٹ فارم” متعارف کرایا جو جدت کی طلب اور دستیاب ٹیکنالوجی کو آپس میں ملانے کے لئے بنایا گیا ہے۔
نیٹ وال کے نالج شیئر منصوبے کے سربراہ فیڈریکو نومبرینی نے کہا کہ اس حوالے سے تحقیق کے نتائج کو عملی شکل دینے کے لئے معلومات کا تبادلہ چھنگ دو کے جدت کے نظام میں بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پلیٹ فارم سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو تحقیقی شعبے میں جاری کاروباری منصوبوں، پیٹنٹ شدہ ٹیکنالوجیز اور ماہرین کی معلومات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔
چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو کی کمپنیوں اور ان کے اطالوی شراکت داروں کے درمیان تعاون کے معاہدوں پر بھی دستخط کئے گئے۔
چھنگ دو سکائی سافٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین سن پی ہونگ نے کہا کہ ہم نے اپنے اطالوی شراکت دار کے ساتھ خصوصی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والے روبوٹ کے حوالے سے تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ ہم مصنوعات کی تحقیق اور ترقی پر توجہ دیں گے جبکہ اطالوی شراکت دار کاروباری توسیع کی ذمہ داری سنبھالے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت سے لیس یہ روبوٹ بنیادی طور پر انجینئرنگ منصوبوں اور ہنگامی امدادی کارروائیوں کے لئے تیار کیا گیا ہے اور اٹلی میں اس کے استعمال کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
سیچھوان اناجی الیکٹرک پاور ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کی جنرل منیجر وین ہائی یان نے کہا کہ اس تقریب نے ہمیں اطالوی کمپنیوں کے ساتھ براہ راست کاروباری روابط اور تبادلے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی نے بھی تقریب کے دوران ایک اطالوی شراکت دار کے ساتھ تعاون قائم کیا ہے اور اٹلی کی منڈی کے لئے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والا موبائل آلہ تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی میں دھوپ کی وافر مقدار اور بجلی کی زائد قیمتوں کے باعث اس طرح کی ٹیکنالوجی کی طلب زیادہ ہے۔
اس تقریب کا انعقاد چھنگ دو کے سائنس و ٹیکنالوجی بیورو نے کیا جبکہ تیان فو انٹرنیشنل ٹیکنالوجی ٹرانسفارمیشن سنٹر نے انتظامی معاونت فراہم کی۔ تقریب کو اقوام متحدہ کے صنعتی ترقیاتی ادارے (یونیڈو) اور چین-اٹلی چیمبر آف کامرس کا تعاون حاصل تھا۔



  تازہ ترین   
حملوں کا جواب: ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش کردی
بلاول بھٹو کا محسن نقوی کے سسٹم فیل ہونے کے بیان پر قومی اسمبلی میں بحث کا مطالبہ
ایران امریکی جہازوں کو نشانہ بنائے گا تو اپنے ٹینکرز سے ہاتھ دھونا پڑے گا، روبیو
سعودی کابینہ کا ملکی خود مختاری، قومی سلامتی کے دفاع کے عزم کا اعادہ
امریکا کی ایران کی 27 فضائی کمپنیوں اور دیگر اداروں پر پابندیاں عائد
امریکی سینٹرل کمانڈ کا 5 ایرانی خام تیل بردار جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ
مسلم لیگ ن صوبوں کے معاملے پر ایک پیج پر ہے، مریم نواز
حوثیوں کے حملے قابلِ مذمت، پاکستان سعودیہ کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر