اسرائیل کی فلسطینی اتھارٹی کو مکمل جنگ کی دھمکی

یروشلم، غزہ، جنیوا (نیشنل ٹائمز)اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دھمکی دی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز یا متعلقہ اداروں نے 7 اکتوبر 2023 جیسے حملے کی منصوبہ بندی کی تو اسرائیل مکمل جنگ شروع کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی فلسطینی اتھارٹی کی اعلیٰ قیادت، سکیورٹی ڈھانچے اور مغربی کنارے کے انفراسٹرکچر کے خلاف ہوگی، جس میں اہم شخصیات کو نشانہ بنانے ، شہریوں کے انخلا اور مستقل اسرائیلی فوجی موجودگی جیسے اقدامات شامل ہوسکتے ہیں۔ادھر اسرائیلی فوج نے شمال مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی آبادکار پر چاقو سے حملہ کرنے والے فلسطینی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

امریکا کی حمایت یافتہ بورڈ آف پیس کے اعلیٰ عہدیدار نکولے ملاڈینوف نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی صورتحال میں پیش رفت نہ ہونے اور مغربی کنارے میں بڑھتے تشدد کے باعث دو ریاستی حل عملی طور پر ناممکن ہوسکتا ہے ۔ ابوظہبی میں ہیلی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ کا 50 فیصد سے زائد علاقہ اسرائیلی فوج جبکہ نصف سے کم حماس کے کنٹرول میں ہے ، جس کے باعث سیاسی حل کی قابل اعتماد راہ موجود نہیں۔ انہوں نے عبوری انتظام، ہتھیاروں سے دستبرداری اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کو ضروری قرار دیا۔

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیزے نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی کنٹرول والے غزہ کے علاقوں سے بڑے پیمانے پر ملبہ ہٹانے سے مبینہ جنگی جرائم کے شواہد ضائع ہونے اور انسانی باقیات کی شناخت میں رکاوٹ کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کا ملبہ محض تعمیراتی فضلہ نہیں بلکہ مبینہ جرائم کا جائے وقوعہ اور قبرستان ہے ۔لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد شہید ہوگئے ۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق کفر رمان میں ایک حملے میں 11 افراد مارے گئے ، جن میں دو بچے اور چار خواتین شامل ہیں، جبکہ دوسرے حملے میں ایک امدادی کارکن بھی شہید اور ایک زخمی ہوا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر