ماسکو(نیشنل ٹائمز)روس اور شمالی کوریا کے درمیان پہلے زمینی پل کا افتتاح کردیا گیا، دونوں ممالک نے دریائے تومن پر قائم پل کھولنے کی تقریب منعقد کی۔
روسی حکومت کے مطابق پل سے روزانہ 300 گاڑیاں گزر سکیں گی، جس سے تجارت اور مسافر ٹریفک میں اضافے کی توقع ہے۔ روسی وزیراعظم میخائل مشوستین نے کہا کہ نیا زمینی راستہ دونوں دوست ممالک کے روابط مزید مضبوط کرے گا۔



