ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران،ریاض،بینکاک(نیشنل ٹائمز)ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے امریکی بحریہ کی ایک آبدوز کو نشانہ بنایا ہے ، جسے  ریموٹ کے ذریعے چلایا جا رہا تھا۔پاسدارانِ انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ یہ آبدوز آبنائے ہرمز کے محفوظ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔اس سے قبل ہفتے کو رات گئے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے کہا تھا کہ انھوں نے آبنائے ہرمز میں غیر مجاز راستوں سے گزرنے والے تین آئل ٹینکروں اور دیگر علاقوں میں موجود تین امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔ایران نے اسے امریکی افواج کی جانب سے تین ایرانی ٹینکروں پر کیے گئے حملوں کا جواب قرار دیا تھا۔ تاہم امریکہ نے ان حملوں پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے امریکی حملوں کے جواب میں مزید تیز اور سخت کارروائی کی دھمکی دے دی۔ قالیباف نے کہا امریکا کو سمجھ لینا چاہیے کہ متناسب جوابی کارروائی کا دور ختم ہوچکا ہے ۔ ایران کے مفادات اور سلامتی کے خلاف کسی بھی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ تیز، شدید اور تکلیف دہ ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی اور ترک ہم منصبوں سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی، ترک وزرائے خارجہ سے سفارتی کوششوں پر بھی بات ہوئی۔ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پانچ روزہ قیام کے بعد اتوار کو تھائی لینڈ سے روانہ ہو گیا۔یہ جہاز ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے آغاز کے فوراً بعد امریکی فوجی تعیناتی کے حصے کے طور پر خلیج فارس کی جانب بھیجا گیا تھا۔یو ایس ایس ابراہم لنکن کے کمانڈر ڈین کیلر نے ایک بیان میں تھائی لینڈ کی میزبانی اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔جوہری توانائی سے چلنے والے اس جہاز پر تقریباً پانچ ہزار اہلکار تعینات تھے ۔ طیارہ بردار بحری جہاز نے ایران کے ساتھ جنگ، بحری ناکہ بندی اور امریکی فوجی کارروائیوں میں حصہ لیا تھا ۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر