چینی نائب وزیراعظم کا ایس ایم ایز کی ترقی اور کامیابی کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور

گوانگ ژو (شِنہوا) چینی نائب وزیراعظم ژانگ گو چھنگ نے کہا ہے کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی مزید ترقی اور کامیابی کے لئے کام کرنے کو تیار ہے۔
ژانگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے یہ بات چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں منعقدہ 32 ویں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (اپیک) کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے وزارتی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ژانگ نے کہا کہ چین ایس ایم ایز کے لئے پالیسی معاونت میں اضافہ کر رہا ہے اور اپیک کی معیشتوں کے ساتھ عملی تعاون مضبوط بنا رہا ہے تاکہ ایس ایم ایز کی معیاری اور پائیدار ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر چار بڑے گلوبل انیشی ایٹو پر عملدرآمد، منصفانہ اور شفاف کاروباری ماحول کے فروغ اور سب کے لئے قابل رسائی مشترکہ خدمات کا نظام قائم کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ ایک وسیع، متحرک، مضبوط اور پرامن ایشیا بحرالکاہل خطے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے۔
گوانگ ڈونگ میں قیام کے دوران ژانگ نے 21 ویں چائنہ انٹرنیشنل سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز فیئر کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے ایس ایم ایز پر زور دیا کہ وہ اپنے بنیادی کاروبار پر توجہ مرکوز رکھیں، اہم تکنیکی صلاحیتیں پیدا کریں، معیاری برانڈز تیار کریں اور اپنی مسابقتی خوبیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خصوصی، جدید اور اعلیٰ معیار کی ترقی کی جانب بڑھیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر