امریکی فوجیوں نے سراغ لگنے کے خدشے سے ٹریکرز بند کردئیے

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کو تجارتی لوکیشن ڈیٹا کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات کے بعد امریکی فوج نے متعدد موبائل فونز اور کمپیوٹرز پر اشتہاری ٹریکرز غیر فعال کر دئیے ۔امریکی سینیٹر رون وائیڈن کو بھیجے گئے فوجی حکام کے خطوط کے مطابق   فضائیہ نے کمپیوٹرز اور موبائل فونز پر اشتہاری شناختی نمبرز دو ماہ قبل، جبکہ سپیشل آپریشنز کمانڈ نے اپنی ونڈوز ڈیوائسز پر یہ سہولت حال ہی میں بند کی۔ امریکی فوج نے بتایا کہ موبائل ڈیوائسز سے منسلک اشتہاری شناختی نمبرز رواں سال کے آغاز سے غیر فعال کیے جا چکے ہیں۔یہ اقدام اس تشویش کے بعد سامنے آیا ہے کہ اشتہاری کمپنیوں کی جانب سے جمع کیا جانے والا لوکیشن ڈیٹا بروکرز کے ذریعے فروخت ہو سکتا ہے اور اس کی مدد سے جنگی علاقوں میں تعینات فوجیوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگا کر انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے ۔رائٹرز کے مطابق جولائی میں بھی رپورٹ سامنے آئی تھی کہ مشرق وسطیٰ میں تعینات بعض امریکی فوجیوں کو موبائل فون حوالے کرنے کا حکم دیا جا سکتا ہے ، کیونکہ ان کی جانب سے انٹرنیٹ پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز ایران کو خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی نشاندہی میں مدد دے سکتی ہیں۔

سینیٹر رون وائیڈن اور ریپبلکن رکنِ ایوانِ نمائندگان پیٹ ہیریگن نے پینٹاگون سے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ آیا فوج نے لوکیشن ڈیٹا کی خرید و فروخت سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کیلئے مناسب اقدامات کیے ہیں۔وائیڈن نے کہا کہ فوج کے اقدامات اس خطرے کو مؤثر طور پر ختم کرنے کے لیے کافی ثابت نہیں ہوئے ، جبکہ ہیریگن نے کہا کہ امریکی دشمنوں کو یہ سہولت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ رقم ادا کرکے ایسی معلومات خرید سکیں جن سے امریکی فوجیوں کا سراغ لگایا جا سکے ۔ماہرین کے مطابق موبائل اشتہاری شناختی نمبرز، جنہیں MAID کہا جاتا ہے ، مخصوص موبائل فونز کے منفرد شناختی نمبرز ہوتے ہیں۔ ان کی مدد سے مختلف ایپس پر صارف کی سرگرمی اور اس کے جسمانی مقام کا سراغ لگایا جا سکتا ہے ۔پرائیویسی ٹیکنالوجی کے ماہر زیک ایڈورڈز نے فوجی ڈیوائسز پر MAID غیر فعال کرنے کے اقدام کو مثبت قرار دیا، تاہم خبردار کیا کہ دیگر تکنیکی ذرائع، مثلاً نیٹ ورک ڈیٹا اور ڈیوائس کی معلومات کو ملا کر بھی اہلکاروں کی لوکیشن معلوم کی جا سکتی ہے ۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر