امریکی فوج نے ایران میں شادی تقریب پر حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی فوج نے ایران میں شادی کی تقریب پر حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا،امریکی ویب سائٹ ایگزیوس نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شادی کی تقریب پر حملے میں امریکی ہتھیار استعمال ہونے کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی۔

امریکی حکام کے مطابق شادی کی تقریب کے قریب امریکی حملے میں مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا گیا تھا، حملے کی مکمل جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔ایگزیوس کے مطابق امریکی فوج ڈرون فوٹیج اور ہدف کی نشاندہی کے طریقہ کار کا جائزہ لے رہی ہے ۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہا ہے اور اگر غلطی ہوئی تو اس سے سیکھا جائے گا۔واضح رہے کہ ایرانی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب والے گھر پر حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 67 زخمی ہوئے تھے ۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر