جے ڈی وینس کا آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بحال ہونے کا دعویٰ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بحال ہوگئی ہے اور تیل کی ترسیل جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔

جے ڈی وینس کے مطابق گزشتہ روز آبنائے ہرمز سے 150 کروڑ بیرل تیل گزرا، ایران کا آبنائے ہرمز پر اختیار عملی طور پر ختم ہوچکا ہے۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران کو بحری جہازوں پر حملے روکنا ہوں گے، جہازوں پر حملے بند ہونے تک ایران سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا نے کبھی جنگ میں شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، ایرانی میڈیا کی شادی کی تقریب پر حملوں کی رپورٹس پر شک ہے، شادی کی تقریب پر حملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ نہیں جانتا ایران جنگ امریکی مڈٹرم الیکشن تک ختم ہوگی یا نہیں، چین ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے میں تعاون کیلئے تیار ہے۔

جے ڈی وینس کے مطابق بیجنگ تہران پر دباؤ ڈالنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی قلات کے قریب کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
ایران نے قطری ثالث کے ذریعے مذاکرات کی 7 شرائط امریکا تک پہنچا دیں، محسن رضائی
مشرق وسطیٰ میں پائیدار سلامتی باہر سے مسلط نہیں کی جا سکتی، عباس عراقچی
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے، ترک وزیر خارجہ
محسن نقوی کا دورہ تہران صرف دو طرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ
دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج
کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر