چین امریکی اور چینی عوام کے درمیان مزید دوروں اور تبادلوں کی حمایت کرے گا، ترجمان

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ کی طرح چینی اور امریکی عوام کے درمیان مزید دوروں اور تبادلوں کی حمایت کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کے نئے باب رقم ہوتے رہیں اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں مزید کردار ادا کیا جا سکے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کن نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ حال ہی میں رونالڈ ساکولسکی نے 27 سال بعد چین کی دعوت پر دوبارہ چین کا دورہ کیا۔ انہیں چین کی صحرائی علاقوں کو سرسبز بنانے کی کوششوں کی حمایت کے باعث چین میں پیار سے “سائیکاوسی” کے نام سے جانا جاتا ہے۔
گو جیا کن کے مطابق اپنے دورے میں ساکولسکی نے اندرونی منگولیا کا سفر کیا، جہاں انہوں نے قومی مثالی کارکن ین یو ژین سے ملاقات کی۔ ساکولسکی نے برسوں پہلے مالی معاونت سے قائم کئے گئے جنگل کا دوبارہ دورہ کیا اور ین یو ژین کے ساتھ مل کر دوستی کا پودا لگایا۔ انہوں نے صوبہ ہینان کے شہر لویانگ کے اس سکول کا بھی دورہ کیا جہاں وہ ماضی میں تدریس کے فرائض انجام دے چکے ہیں اور وہاں اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے بیجنگ کا بھی دورہ کیا۔
گو نے کہا کہ اپنے دورے میں ساکولسکی نے چین میں آنے والی نمایاں تبدیلیوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور ایک بار پھر چینی عوام کی گرمجوشی اور مہمان نوازی کا تجربہ کیا۔ وہ کئی مواقع پر جذباتی ہوئے اور ان کی آنکھوں سے آنسو بھی نکل آئے۔
ساکولسکی نے میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ین یو ژین اور انہوں نے ثابت کیا ہے کہ مختلف ثقافتوں کے درمیان رابطہ بنایا جا سکتا ہے اور فاصلے ختم کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی اور امریکی عوام دونوں امن کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ ساکولسکی نے کہا کہ چین اور امریکہ دو سڑکوں کی طرح ہیں، ان کے راستے مختلف ہو سکتے ہیں لیکن دونوں ایک ہی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔
گو جیا کن نے کہا کہ ان کے مخلصانہ الفاظ نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے اور یہ الفاظ دونوں ممالک کے عوام کی مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتے ہیں۔
گو نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات کی امید عوام سے وابستہ ہے جبکہ ان تعلقات کی بنیاد عوامی سطح کے روابط پر قائم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی اور امریکی عوام نے مل کر بہت سی متاثر کن کہانیاں رقم کی ہیں جو عوامی دوستی کا واضح ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بار پھر ثابت کرتی ہیں کہ چین اور امریکہ جیسی دو بڑی طاقتیں ایک دوسرے کی کامیابی میں معاون بن سکتی ہیں اور دنیا کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر