چین کا کیمیائی تحفظ کے لئے مصنوعی ذہانت کے عالمی استعمال اور تعاون کو فروغ دینے کا عزم

بیجنگ (شِنہوا) چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت میں معاون مصنوعی ذہانت کی مزید عمومی خدمات کی تیاری، مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور ترقی پذیر ممالک کے ڈیجیٹل و ذہانت پر مبنی مہارتوں کے خلا پر کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
ان خیالات کا اظہار صنعت و اطلاعات کی ٹیکنالوجی کے نائب وزیر شئے یوآن شینگ نے چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں کیمیائی سلامتی اور تحفظ کے نظام میں مصنوعی ذہانت کے کردار سے متعلق چار روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔
شئے نے زور دیا کہ مصنوعی ذہانت نے کیمیائی صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق کنونشن (سی ڈبلیو سی) کے نفاذ کے لئے نئے مواقع اور چیلنجز پیدا کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چینی حکومت کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن (سی ڈبلیو سی) پر عملدرآمد کو بہت اہمیت دیتی ہے، ’’اے آئی پلس‘‘ اقدام کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھا رہی ہے اور ٹیکنالوجی سے فعال، تمام متعلقہ فریقوں کی باہمی شراکت، شفاف اور قابل اعتماد ایسے نئے مصنوعی ذہانت کے ماحولیاتی نظام کے فروغ کے لئے کوششیں کر رہی ہے جو کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن پر عملدرآمد میں معاون ہو۔
شئے نے مزید کہا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کیمیائی سلامتی اور تحفظ سے متعلق خطرات کی روک تھام اور کنٹرول کی صلاحیتوں کو مشترکہ طور پر مضبوط بنانے کے لئے کام کرے گا اور پائیدار عالمی امن کے قیام اور ترقی کے فروغ میں مزید اہم کردار ادا کرے گا۔
’’ذمہ دارانہ استعمال کے لئے قابل اعتماد مصنوعی ذہانت‘‘ کے موضوع کے تحت منعقد ہونے والی اس ورکشاپ میں کلیدی خطابات، گول میز مباحثے، عملی مشقیں اور مختلف مقامات کے دورے شامل ہیں۔
اس تقریب میں 31 ممالک سے تقریباً 50 افراد نے شرکت کی ہے جبکہ 15 بین الاقوامی اور ملکی تنظیموں کے 15 ماہرین براہ راست یا آن لائن خطاب کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری، پیداوار، استعمال، ذخیرہ کرنے اور منتقلی پر پابندی عائد کرنے کے لئے سی ڈبلیو سی 1997 میں نافذ العمل ہوا تھا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر