عالمی بحران کے خدشات : ہالینڈ کا 86 ٹن سونا امریکا کینیڈا سے لندن منتقل

دی ہیگ(نیشنل ٹائمز)ہالینڈ کے مرکزی بینک نے اپنے سونے کے ذخائر میں سے 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے لندن منتقل کردیا ہے ۔ بینک کے مطابق یہ فیصلہ دنیا میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی بے چینی کے پیش نظر کیا گیا۔اب یہ سونا بینک آف انگلینڈ  کے پاس محفوظ ہے ، جہاں کسی بحران کی صورت میں اسے زیادہ آسانی سے خریدا اور فروخت کیا جاسکتا ہے ۔ ہالینڈ کے مرکزی بینک (ڈی این بی )نے بتایا کہ مارچ سے اگست کے دوران نیویارک اور اوٹاوا سے 27 ٹن سونے کی سلاخیں ہالینڈ کے شہر زائسٹ منتقل کی گئیں۔ بعد ازاں اسی مقدار اور معیار کا سونا زائسٹ سے لندن پہنچایا گیا، جس کے لیے سونے کی سلاخوں کو پگھلانے کی ضرورت نہیں پڑی۔باقی مقدار 59 ٹن کی منتقلی نیویارک میں سونا فروخت کرکے اور لندن میں دوبارہ خرید کر کی گئی۔ ڈی این بی کے مطابق دونوں طریقوں کو اختیار کرنے سے بڑی مقدار میں سونا منتقل کرنے سے وابستہ خطرات کم کرنے میں مدد ملی۔بینک نے یہ نہیں بتایا کہ اتنی بڑی مقدار میں سونا بحر اوقیانوس کے پار کس طریقے سے منتقل کیا گیا۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی کشیدگی جاری ہے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر مزید محصولات عائد کیے ہیں۔ علاوہ ازیں امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ نے عالمی تجارت کو متاثر کیا ہے اور امریکی معیشت کو غیر یقینی صورت حال کا سامنا ہے ۔2025 کے اختتام پر ہالینڈ کے مجموعی سونے کے ذخائر 612اعشاریہ4ٹن تھے ، جن کی مالیت 72اعشاریہ2 ارب یورو تھی۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر