غزہ سے فلسطینیوں کو منتقل کرنے کا منصوبہ تیار:اسرائیل

یروشلم،غزہ (نیشنل ٹائمز)اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کو منتقل کرنے کا منصوبہ تیار ہے تاہم اس پر عملدرآمد کیلئے امریکا کی منظوری اور انہیں منتقل کرنے کیلئے مناسب ممالک کا تعین ضروری ہے ۔ کاٹز نے کہا کہ حکومت فلسطینیوں کو سمندر، فضائی راستے یا کسی بھی ممکنہ طریقے سے منتقل کرنے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا ٹرمپ نے فلسطینیوں کی منتقلی کا منصوبہ ختم نہیں کیا بلکہ اسے فی الحال موخر کیا ہے ۔ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت کے آغاز پر غزہ کے تقریباً 20 لاکھ فلسطینیوں کو علاقہ چھوڑنے اور غزہ کو تفریحی مقام بنانے کی تجویز دی تھی، جس کی عالمی سطح پر شدید مخالفت ہوئی۔ فلسطینیوں نے بھی اسے 1948 کی نکبہ سے تشبیہ دیتے ہوئے مسترد کیا۔ کاٹز نے دعویٰ کیا کہ غزہ کے 80 فیصد افراد علاقہ چھوڑنا چاہتے ہیں، تاہم حماس انہیں روک رہی ہے ۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بدھ کو غزہ میں اسرائیلی فوجیوں سے ملاقات کی اور کہا ہے کہ فوج علاقے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ اکتوبر 2025 میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کے بعد نیتن یاہو کا غزہ کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ نام نہاد یلو لائن کے قریب گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل غزہ کے 60 فیصد علاقے پر کنٹرول رکھتا ہے اور حماس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کو غیر مسلح اور غزہ کو غیر عسکری بنانا اسرائیل کا مقصد ہے ۔ جنوبی لبنان کے شہر نبطیہ میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں کی جانب دو بارودی ڈرون بھیجے ، جس کے جواب میں نبطیہ کے علاقے میں حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر