چین مصر کے ساتھ جامع تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے، شی جن پھنگ

قاہرہ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے منگل کو کہا ہے کہ چین مصر کے ساتھ جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے۔
صدر شی جن پھنگ نے یہ بات مصر کے سرکاری دورے سے قبل مصرکے ذرائع ابلاغ کے اداروں میں شائع ہونے والے اپنے دستخط شدہ مضمون میں کہی۔
مضمون میں صدر شی نے چین اور مصر پر زور دیا کہ وہ باہمی اعتماد کو فروغ دیں اور دوستی کو آگے بڑھانے کی مثال قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو بنیادی مفادات اور اہم خدشات کے معاملات پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھتے ہوئے مختلف سطح اور تمام شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہیے تاکہ دوستی کا سلسلہ نسل در نسل جاری رہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی مفاد اور مشترکہ کامیابی پر مبنی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے مشترکہ ترقی کے لئے مثال قائم کرنی چاہیے۔ چین اور مصر کو اپنی ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی پیدا کرنی چاہیے، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینا چاہیے اور عملی تعاون کے امکانات اور دائرہ کار کو وسعت دینی چاہیے تاکہ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مسلسل فروغ ملتا رہے۔
چینی صدرنے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کی تہذیبوں کی خوبصورتی کو سمجھیں اور تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہم سیکھنے کی مثال قائم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم، سیاحت، سائنس و ٹیکنالوجی، صحت، کھیل اور آثار قدیمہ سمیت مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مزید فروغ دیا جانا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ اور قربت کے رشتے مزید مضبوط ہوں، چین۔مصر جامع تزویراتی شراکت داری میں نئی قوت پیدا ہو اور مختلف تہذیبوں کی خوبیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کو فروغ دیا جا سکے۔
صدر نے کہا کہ چین اور مصر کو شانہ بشانہ آگے بڑھتے ہوئے انصاف اور مساوات کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک بڑے ترقی پذیر ممالک اور گلوبل ساؤتھ کے اہم رکن ہونے کی حیثیت سے حقیقی کثیرجہتی نظام کو فروغ دے کر، کثیرجہتی تعاون کو مضبوط بنا کر اور ترقی، سلامتی، تہذیب اور نظم ونسق سے متعلق چار گلوبل انیشی ایٹوز پر مشترکہ طور پر عملدرآمد کرتے ہوئے عالمی امن و استحکام اور بین الاقوامی انصاف و مساوات کے تحفظ کے لئے بھرپور کردار ادا کریں۔
صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو متحد ہو کر چین۔عرب اور چین۔افریقہ تعاون کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین مصر کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے قائم مضبوط تعاون کے مثالی اثرات کو مزید بڑھانے کے لئے تیار ہے۔ عرب دنیا کو افریقی براعظم سے جوڑنا مصر کی منفرد جغرافیائی حیثیت ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین اور عرب ممالک کے درمیان ” تعاون کے پانچ لائحہ عمل” کے قیام کی تجویز پر مزید عملدرآمد اور چین۔افریقہ جدت کے لئے شراکت داری کے دس اقدامات پر پیش رفت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح چین۔عرب اور چین۔افریقہ تعاون وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ، مسلسل ترقی کی جانب گامزن اور دیرپا رہے گا۔



  تازہ ترین   
ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق کر لیا
ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ
7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن
اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی، باپ بیٹی سمیت 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
وطن کی فضاؤں کے محافظ پوری قوم کا فخر، ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جارہا ہے
وزیراعظم کا پاک فضائیہ کیلئے پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر