چین کے پلاس-1 راکٹ نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی

جیو چھوان (شِنہوا) چین نے شمال مغربی علاقے میں واقع ڈونگ فینگ کمرشل سپیس انوویشن پائلٹ زون سے پلاس-1 وائی 1 کیریئر راکٹ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا۔
راکٹ نے بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے اڑان بھری اور پوری پرواز کے دوران معمول کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں اس کا پے لوڈ مقررہ مدار میں پہنچا دیا گیا۔ تمام آزمائشی اہداف حاصل کر لئے گئے اور مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔
یہ مشن پلاس-1 کی پہلی پرواز تھی۔ یہ درمیانے درجے کا 2 حصوں پر مشتمل مائع ایندھن والا کیریئر راکٹ ہے جسے گلیکٹک انرجی نے خود تیار کیا ہے۔
راکٹ کی لمبائی 52 میٹر ہے جبکہ اس کے مرکزی حصے کا قطر 3.35 میٹر، اڑان کے وقت وزن تقریباً 283 ٹن اور اڑان کے وقت تھرسٹ 350 ٹن ہے۔ یہ زمین کے نچلے مدار میں 5 سے 7 ٹن تک وزن لے جا سکتا ہے۔
گلیکٹک انرجی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ ’’یہ راکٹ تجارتی سیٹلائٹ صارفین کو ایک موثر اور کم لاگت والی ’خلائی ایکسپریس‘ فراہم کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔‘‘
راکٹ کے مرکزی پروپلشن نظام میں کمپنی کے اپنے تیار کردہ سی کیو-50 مائع آکسیجن-کیروسین انجن استعمال کئے گئے ہیں جن میں سے 7 انجن پہلے حصے میں متوازی طور پر نصب ہیں۔ یہ ترتیب راکٹ کی واپسی اور دوبارہ استعمال کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ خرابی کی صورت میں متبادل صلاحیت فراہم کرنے کے لئے تیار کی گئی ہے۔ تجربات سے ظاہر ہوا کہ یہ انجن اپنی مقررہ تھرسٹ کے 32 فیصد سے 105 فیصد تک تھرسٹ کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق راکٹ میں مربوط ساخت اور پروپلشن ڈیزائن، 2 مائع ایندھن پر مبنی معاون پروپلشن نظام اور کثیر جہتی ایروڈائنیمک بوجھ کم کرنے کی ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔ زیادہ لچکدار مشنز کے لیے اسے ایروز-2 بالائی مرحلے سے بھی لیس کیا جا سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 21 دہشت گرد ہلاک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو
ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان
خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
یوم دفاع کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت
بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر