فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی ،ترک رہنمائوں سے ملاقاتیں

 راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورۂ ترکیہ کے دوران استنبول میں اعلیٰ سطح کی اہم ملاقاتیں کیں، آئی ایس پی  آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ترک وزیر خارجہ حا قان فیدان، وزیر قومی دفاع یاشار گولر اور ترک جنرل سٹاف کے سربراہ جنرل سلچوک بائراکتار اوغلو سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں،ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقاتوں میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات اور بڑھتے ہوئے سٹریٹجک و دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ترک وزیر دفاع یاشار گولر نے ملاقات کی اورخطے میں مشترکہ دفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ، ملاقات میں ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل سلچوک بائرکتار اوغلو بھی شریک تھے ۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور ترک قیادت نے خطے میں مشترکہ دفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔



  تازہ ترین   
ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق کر لیا
ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ
7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن
اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی، باپ بیٹی سمیت 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
وطن کی فضاؤں کے محافظ پوری قوم کا فخر، ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جارہا ہے
وزیراعظم کا پاک فضائیہ کیلئے پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر