جی ایچ کیو میں ترک مسلح افواج کے یومِ فتح کی تقریب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ترک مسلح افواج کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی۔ پاکستان میں ترکیہ  کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات اور قریبی دوطرفہ روابط کو اجاگر کیا گیا، پاک ترکیہ تعلقات مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور ایک دوسرے کے لیے غیر متزلزل حمایت کی تاریخ پر مبنی ہیں۔ تقریب میں شرکا نے ترک مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، شرکا نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ دفاعی و تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب میں پاک فوج کے افسران، سفارتخانہ ترکیہ کے حکام اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔تقریب کا اختتام جمہوریہ ترکیہ کے عوام اور مسلح افواج کے لیے نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر آئی ایس پی آر نے پاکستانی فنکاروں کی آواز میں پاک ترک دوستی کا خصوصی نغمہ جاری کردیا۔

آئی ایس پی آر نے ترکیہ کے 104 ویں یوم فتح پر منفرد نغمہ دو دل ،ایک جان جاری کر دیا،نغمے میں پاکستانی فنکاروں نے اردو اور ترک زبان میں آواز کا جادو جگا کر پاک ترک تاریخی برادرانہ تعلقات کی عکاسی کی ہے ،نغمے کی موسیقی علی مصطفی نے تیار کی جبکہ کمپوزیشن کامران اﷲ خان اور سامعہ گوہر کی ہے ،اس خوبصورت نغمے کو عثمان رئیس اور ڈاکٹر مبشرہ حفیظ نے گایا ہے ، نغمے میں پاک ترک دوستی، مشترکہ ثقافت اورباہمی محبت کا اظہار بھی کیا گیا ہے ۔ نغمے میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لازوال دوستی، بھائی چارے اور محبت کی خوبصورت عکاسی کی گئی ہے ۔ نغمہ کی ریلیز کے بعد اسے ترکیہ کے اہم ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ۔ترکیہ کے نشریاتی ادارہ ٹی آر ٹی نیٹ ورک نے سوشل میڈیا پر نغمہ اپ لوڈ کر کے دونوں ممالک کے ثقافتی تعلقات کو اجاگر کیا۔ یوٹیوب، ایکس، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر نغمے کے مختصر کلپس، خصوصاً پاک ترک روایتی سازوں کے امتزاج کو نمایاں پذیرائی ملی۔



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران پر پھر حملہ، شادی کی تقریب پر بمباری، 5 افراد شہید، 30 سے زائد زخمی
ایران کے جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
روس کے یوکرین میں فضائی حملے، ایک بھارتی سمیت 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اسمبلیاں جب چاہیں گی دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بن جائیں گے: اعظم نذیر تارڑ
آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، امریکا جہازوں کو غلط ضمانتیں دے رہا ہے: ایران
روسی صدر پیوٹن کا امریکا کے خلاف جنگ میں ایران کی حمایت کا اعلان
ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن
سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر