سعودی وزیر مواصلات چین کے ساتھ مضبوط سائنسی اور تکنیکی تعاون کے خواہاں

ریاض (شِنہوا) سعودی عرب کے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ نے چین کی سائنسی و تکنیکی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو چین کے ساتھ اپنی شراکت داری پر فخر ہے اور وہ چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے تیار ہے۔
السواحہ نے یہ بات ریاض میں پیر سے شروع ہونے والی لیپ 2026 ٹیک کانفرنس سے قبل ایک سرکاری پریس کانفرنس کے دوران شِنہوا کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔
گزشتہ ماہ اپنے دورہ چین کا ذکر کرتے ہوئے السواحہ نے چین کی سائنسی و تکنیکی صلاحیتوں کو سراہا، بالخصوص مصنوعی ذہانت، ریاضی اور طبیعیات کے شعبوں میں اس کی پیش رفت کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ چین بنیادی علوم کو بہت اہمیت دیتا ہے اور وہاں ریاضی دانوں اور طبیعیات کے ماہرین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، جو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں چین کی عالمی مسابقتی صلاحیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
السواحہ نے کہا کہ چین کی تکنیکی ترقی کو اکثر عالمی میڈیا میں بڑے پیمانے پر اجاگر کیا جاتا ہے اور اسے انہوں نے ’’علم اور تکنیکی ترقی کی ایک عظیم لہر‘‘ کا عکاس قرار دیا۔
السواحہ نے کہا کہ سعودی عرب نے چین سے بہت کچھ سیکھا ہے، وہ چین کے ساتھ اپنی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ مزید تعاون کا خواہاں ہے۔
لیپ ٹیک کانفرنس سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی سالانہ عالمی ٹیکنالوجی تقریب ہے، جس کا آغاز پہلی بار 2022 میں ہوا تھا۔
کانفرنس کا پانچواں ایڈیشن لیپ 2026 ’’نئی دنیا میں قدم‘‘ کے موضوع کے تحت 31 اگست سے 3 ستمبر تک منعقد ہو رہا ہے، جس میں متعدد چینی کمپنیاں شرکت کریں گی۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل
لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا، سہیل آفریدی کی ہیلی کاپٹر سے انٹری
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی سے سوال
امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر