بشکیک(نیشنل ٹائمز)چین کے صدر شی جن پنگ کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم کے 2026 کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان کے سرکاری دورے کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک پہنچ گئے ۔
صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ پنگ لی یوان جب بشکیک کیماناس انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے تو کرغزستان کے صدر ،صدیر جاپاروف اور ان کی اہلیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور کرغزستان کی روایتی دوستی کا رشتہ بہت پرانا ہے ، بلند و بالا تھیان شان پہاڑ دونوں ممالک کے عوام کی ہزار سالہ دوستی کی تاریخ کے گواہ ہیں ۔



