کوئڈلن برگ(نیشنل ٹائمز)جرمنی کی مشرقی ریاست زاکسن انہالٹ میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کی ممکنہ انتخابی کامیابی کے باعث تارکین وطن میں خوف بڑھ گیا،تارکین وطن نقل مکانی پر مجبور ہیں،
کئی افراد نے ملک چھوڑنے کی تیاری شروع کردی۔ تارکین وطن مخالف جماعت کی جانب سے بڑے پیمانے پر ملک بدری اور ری مائیگریشن مہم کے اعلان نے تشویش پیدا کردی ہے ۔ شام سے تعلق رکھنے والے ایک جرمن شہری ماہر امراض قلب نے کہا انہیں غیرملکیوں کے خلاف نفرت پھیلنے کا خدشہ ہے ۔



