نائجر کے دارالحکومت میں فوجی بغاوت، گھنٹوں جھڑپیں

نیامی(نیشنل ٹائمز)نائجر کے دارالحکومت نیامی میں ہفتے کی صبح باغی فوجیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان مسلح جھڑپیں ہوئیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم فوجی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کئی گھنٹوں کی شدید لڑائی کے بعد اہم حساس مقامات کا کنٹرول بڑی حد تک دوبارہ حاصل کرلیا۔علاقائی سکیورٹی ذرائع اور ایک افریقی سفارتی ذریعے کے مطابق لڑائی رکنے کے باوجود باغی فوجیوں کا نیامی میں دو بیرکوں پر قبضہ برقرار تھا، جن میں دارالحکومت کے ہوائی اڈے کے قریب واقع ایک بڑے فضائی اڈے کی بیرک بھی شامل ہے۔

جھڑپیں ہفتے کو نصف شب کے کچھ دیر بعد شروع ہوئیں۔ باغی فوجیوں نے صدارتی محل اور سرکاری ٹیلی ویژن سٹیشن ٹیلی ساحل تک رسائی روک دی۔ ٹیلی ویژن نشریات ایک گھنٹے سے زائد معطل رہنے کے بعد صبح تقریباً 10 بجے بحال ہوگئیں۔نائجر کی حکمران فوجی کونسل نے سرکاری ٹیلی ویژن پر جاری بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بتدریج دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا۔ایک سکیورٹی ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ مسلح فوجیوں نے صدارتی محل میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم صدارتی محافظوں نے انہیں پیچھے دھکیل دیا۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا
لارک جزیرے پر حملے کے بعد ایران کے امریکی فوجی اڈوں، بحری جہازوں پر جوابی حملے
امریکا کا ایران کے لارک جزیرے پر فضائی حملہ، 2 راکٹ لانچرز تباہ کرنے کا دعویٰ
لارک جزیرے پر امریکی حملے میں متعدد ایرانی فوجی و شہری شہید یا زخمی ہوئے ہیں: پاسداران انقلاب
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
امریکی فوجی افسروں کا ایران آپریشن کو مزید طول دینے پر پیٹ ہیگسیتھ کو انتباہ
پابندیاں جاری رہیں تو ایران میں مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے: صدر مسعود پزشکیان
ایران امریکی حملے کا تباہ کن، تکلیف دہ اور سبق آموز جواب دے گا: ابراہیم عزیزی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر