ایران جنگ ٹرمپ کے لیے سیاسی بوجھ بن گئی

 واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)ایران کے خلاف جنگ، جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابتدا میں ایک فوری فتح سمجھا تھا، اب ان کی دوسری صدارتی مدت کے لیے سیاسی بوجھ بنتی دکھائی دے رہی ہے ۔گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹرمپ نے اپنی تزئین و آرائش، ہیلی پیڈ اور گرینائٹ فرش کا بار بار ذکر کیا، مگر ایران کی جنگ کا تقریباً کوئی تذکرہ نہیں کیا۔پینٹاگون کے مطابق جنگ میں اب تک کم از کم 18 امریکی فوجی ہلاک اور 750 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ ایران اور لبنان میں ہزاروں افراد مارے گئے ہیں۔امریکی عوام جنگ کے باعث مہنگائی اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں سے بھی ناراض ہیں۔ ایک رائٹرز/اِپسوس سروے کے مطابق 14 سے 17 اگست کے دوران ٹرمپ کی مقبولیت صرف 33 فیصد رہ گئی، جو ان کی موجودہ مدت صدارت کی کم ترین سطح ہے ۔ٹرمپ نے اپریل میں ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد اسے ‘‘مکمل اور بھرپور فتح قرار دیا تھا، لیکن جنگ بندی ٹوٹنے اور ایران کے امریکی مطالبات تسلیم نہ کرنے کے بعد وہ فوجی دباؤ سے اقتصادی پابندیوں کی طرف منتقل ہوگئے ۔ماہرین کے مطابق ٹرمپ اب ایران جنگ سے نکلنے کا کوئی آسان راستہ تلاش نہیں کر پا رہے ۔ امریکی سیاسی ماہر ولیم گیلستن نے کہا کہ ٹوپی میں کوئی خرگوش نہیں، میرا خیال ہے ٹوپی خالی ہے ۔ یعنی کو ئی حیران کن حل نہیں ۔جنگ کے اثرات نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں اور ایوان نمائندگان میں اس کی اکثریت خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر