چین اور بھارت کاسرحدی تعاون پر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

بیجنگ(نیشنل ٹائمز) چین کے اعلیٰ سفارت کار نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تعاون بتدریج بحال ہو رہا ہے ۔ انہوں نے یہ بات بیجنگ میں بھارت کے قومی سلامتی  کے مشیر اجیت ڈوول سے ملاقات کے دوران کہی، جہاں دونوں ممالک کے درمیان متنازعہمالیائی سرحد کے معاملے پر بات چیت ہوئی،فریقین نے اگلے سال بھارت میں سرحدی مذاکرات کا ایک اور دور منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ دونوں ممالک ادارہ جاتی سطح پر روابط اور تعاون بتدریج بحال کر رہے ہیں اور سرحدی علاقوں میں امن و سکون برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ طور پر پرعزم ہیں۔ تعلقات بتدریج بہتر ہوئے ہیں، جن میں براہِ راست پروازوں اور سرحدی تجارت کی بحالی بھی شامل ہے ۔بیان کے مطابق وانگ یی نے مزید کہادونوں فریقوں کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے اور تعطل، پسپائی یا راستے سے بھٹکنے سے گریز کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے ۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں عہدیداروں نے سرحدی نگرانی بہتر بنانے اور سرحد پار تعاون کو فروغ دینے کے علاوہ باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امورپر بھی تبادلہ خیال کیا۔سرحدی مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب اگلے ماہ برکس سربراہی اجلاس ہونے والا ہے ، جس میں نئی دہلی کو امید ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ شرکت کریں گے ۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر