پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد آج سے تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، جس کے ساتھ ہی صوبے کے تمام سرکاری و نجی سکول دوبارہ کھل گئے۔

طویل تعطیلات کے بعد سکولوں میں ایک بار پھر رونقیں لوٹ آئیں، طلبا و طالبات خوشی اور جوش و جذبے کے ساتھ اپنے تعلیمی اداروں میں پہنچے، جبکہ اساتذہ نے بھی نئے تعلیمی مرحلے کے آغاز پر بچوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

کلاس رومز میں تدریسی سرگرمیاں بحال ہونے کے ساتھ ہی سکولوں کے صحن اور راہداریاں بچوں کی چہچہاہٹ سے گونج اٹھیں۔

والدین نے بھی بچوں کی سکول واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نیا تعلیمی سال طلبہ کیلئے کامیابی، محنت اور روشن مستقبل کی نوید ثابت ہوگا۔

صوبہ بھر کے سکولوں میں اساتذہ نے بچوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا، کئی سکولوں میں اساتذہ نے بچوں میں چاکلیٹ تقسیم کیں۔ 

دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے چھٹیوں کے بعد سکول واپسی پر طلباء کو خوش آمدید کہا۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے سکولوں کیلئے پیر تا جمعہ اوقاتِ کار متعین کر دیئے گئے ہیں، تعلیمی ادارے نوٹیفکیشن میں درج اوقات کار مدنظر رکھتے ہوئے اپنا شیڈول ترتیب دیں، سکولوں کا وقت صبح 8 بجے سے 1.30 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی توانائی کے ساتھ سیکھنے کا سفر وہیں سے آگے بڑھے گا جہاں رکا تھا، چھٹیوں کے بعد جن بچوں کی تعلیم میں کسی وجہ سے تعطل آرہا، اساتذہ ان کے تعلیمی تسلسل کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کریں، آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد میں اضافے کو روکنا بڑا چیلنج ہے، ہر بچے کو سکول تک لانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں تعلیمی نقصانات سے بچنے کیلئے نئی حکمت عملی وضع کرنے پر مشاورت کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر