بیجنگ میں دوسری ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کا آغاز، 2 ہزار سے زائد روبوٹس شریک

بیجنگ (شِنہوا) دوسری ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کا بیجنگ میں آغاز ہو گیا ہے، جن میں 16 ممالک کی 666 ٹیمیں اور 2 ہزار 56 روبوٹس شریک ہیں۔
یہ پانچ روزہ ایونٹ نیشنل اسپیڈ اسکیٹنگ اوول میں منعقد ہورہا ہے جس میں 51 مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
افتتاحی تقریب میں تقریباً 1 ہزار ہیومنائیڈ روبوٹس نے شرکت کی، جہاں ٹیکنالوجی میں پیش رفت اور حقیقی کام کی جگہوں اور روزمرہ زندگی میں اس کے بڑھتے ہوئے استعمال کا مظاہرہ کیا گیا۔
منظرنامہ پر مبنی مقابلے اب مصنوعی یا فرضی مقامات کی بجائے فیکٹریوں، ہوٹلوں اور ماڈل گھروں جیسے حقیقی ماحول میں منعقد کئے جائیں گے، جس کا مقصد ہیومنائیڈ روبوٹس کو “مظاہرے کے آلات” سے “عملی پیداواری قوت” کی جانب لے جانا ہے۔
یہ گیمز بیجنگ میونسپل حکومت، چائنہ میڈیا گروپ، ورلڈ روبوٹ کوآپریشن آرگنائزیشن اور ایشیا پیسیفک روبوٹ ورلڈ کپ انٹرنیشنل کونسل کے اشتراک سے منعقد کیے جارہے ہیں۔
منتظمین کے مطابق اس ایونٹ کا مقصد تکنیکی تبادلے، صنعتی تعاون اور ایمبو ڈیڈ انٹیلی جنس کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
اگست 2025 میں منعقد ہونے والی پہلی ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز میں 16 ممالک کی 280 ٹیموں اور 500 سے زائد ہیومنائیڈ روبوٹس نے شرکت کی تھی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر