سینیگال میں چینی کمپنی کی تعمیر کردہ ہائی وے مقررہ وقت سے قبل ٹریفک کے لیے کھول دی گئی

تھیادیائے (شِنہوا)سینیگال کے مغربی علاقے تھیس کے مبور ڈپارٹمنٹ کے شہر تھیادیائے میں ایک تقریب کے دوران چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن کی جانب سے تعمیر کردہ مبور-کاؤلاک ہائی وے منصوبہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
سینیگال کے صدر بسیرو دیومائے فائے نے تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہائی وے “سینیگال اور چین کے درمیان تعلقات کے معیار” کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سینیگال کے وسطی علاقے میں سفر کو آسان بنانے اور اسے ملک کے دیگر مرکزی حصوں سے ملانے کے لیے رابطہ کاری بہتر بنانے میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔
فائے نے کہا کہ “ہائی وے کو ستمبر کے آخر میں مکمل کرکے حوالے کیا جانا تھا تاہم اب اسے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔”
صدر نے چینی فریق کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور چین کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
99.2 کلومیٹر طویل مبور-کاؤلاک ہائی وے مغربی ساحلی شہر مبور کو سینیگال کے وسطی علاقے میں کاؤلاک سے ملاتی ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر