ہانگ کانگ حکومت کی “ہانگ کانگ الائنس” کیس کے فیصلے پر بے بنیاد الزامات کی مذمت

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے بعض مغربی ممالک، چین مخالف میڈیا، تنظیموں اور سیاست دانوں کی جانب سے “ہانگ کانگ الائنس” کے بغاوت پر اکسانے کے کیس سے متعلق بے بنیاد الزامات اور کیچڑ اچھالنے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں حکومتی ترجمان نے کہا کہ عدالت کی طرف سے دیے گئے فیصلے کی وجوہات میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ ملزمان پر ان کے سیاسی نظریات یا عقائد کی وجہ سے مقدمہ نہیں چلایا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ عدالت نے صرف کیس سے متعلق قوانین اور ثبوتوں کی روشنی میں اس بات کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ استغاثہ معقول شک سے بالاتر جرم ثابت کر پایا ہے یا نہیں۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئین ریاست کا بنیادی قانون اور ایچ کے ایس آر کے آئینی نظام کا سب سے اہم ستون ہے، دنیا کا کوئی بھی آئین اپنے شہریوں کو آئینی نظام اور ملک کے قائم کردہ بنیادی ڈھانچے کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس کیس میں عدالت کی طرف سے سنایا گیا فیصلہ ٹھوس، حتمی، مدلل اور جامع ہے جس میں متعلقہ قانونی اصولوں، شواہد اور سزا کی وجوہات سے متعلق عدالت کے تجزیے کی تفصیل سے وضاحت کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر