ضرورت پڑنے پر مزید حملے کر سکتے ہیں:امریکا،تباہ کن جواب دینگے:ایران

 واشنگٹن ،تہران،بغداد،سنگا پور(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے مزید درجنوں مرتبہ حملہ کریں گے ،اگر ہم نے اقدامات نہ کئے ہوتے تو آج اسرائیل اور مشرق وسطیٰ ختم ہو جاتے ۔دوسری طرف ایرانی مسلح افواج کے سربراہِ میجر جنرل علی عبداللہی نے دشمن ممالک کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی فوجی خطرے یا غلط اندازے کی صورت میں ایران منہ توڑ اور تباہ کن جواب دے گا جبکہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ بہتر ہے ہم اب جنگ کا خاتمہ کر دیں، تہران اس وقت واشنگٹن کے مقابلے میں مضبوط پوزیشن میں ہے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ میڈیا چاہے جو کچھ دکھائے ، امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے ،ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیتیں نمایاں طور پر کمزور ہوچکیں اور اس کی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے ۔

ادھر ایرانی دارالحکومت تہران میں ڈاکٹروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ اب پوری دنیا ہماری فتح کو تسلیم کر رہی ہے ، دنیا اس بات پر بھی زور دے رہی ہے کہ امریکا نے تمام ضابطوں اور قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمارے سکولوں، ہسپتالوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا اور وہ پوری دنیا میں ناپسندیدہ ملک بن چکا ۔ اس سے قبل امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ واشنگٹن ایران میں حکومت کا “تختہ الٹ دے گا،واشنگٹن نے بیجنگ سمیت دیگر حکومتوں پر زور دیا تھا کہ وہ ایرانی معیشت کو تنہا کرنے کی کوششوں میں شامل ہوں تاہم چین نے اقدام پر تنقید کرتے کہا کہ امریکی “پابندیاں اور دباؤ” مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کو حل نہیں کر سکتے ،تمام متعلقہ فریقین ذمہ درانہ اقدامات کریں اور سیاسی و سفارتی ذرائع سے اس مسئلے کو حل کریں ۔ ادھر ایران کے آج22اگست کو یومِ دفاعی صنعت کے موقع پرجاری پیغام میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہِ میجر جنرل علی عبداللہی نے مزید کہا کہ ہماری دفاعی صنعت دشمن کو باز رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

تاہمعراق کے دورے پر موجود ایران کی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ حکومت کو امریکی معاشی دباؤ کا مقابلہ کرنے کیلئے خود کو تیار کرنا ہو گا، ورنہ حکومت قائم نہیں رہ سکے گی،ہمارے پاس چاہے کتنی ہی فوجی طاقت کیوں نہ ہو، اگر لوگ بھوکے ہوں گے تو ہم بچ نہیں پائیں گے ۔ دوسری طرف آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کی تعداد میں مزید کمی ہوگئی اور ایک روزقبل صرف 7 بحری جہاز اس آبی گزرگاہ سے گزرے ، ان جہازوں میں کوئی بڑا خام تیل بردار ٹینکر یا ایل این جی ٹینکر شامل نہیں تھا۔ 



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر