چین کی ابھرتی صنعتیں دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہیں، آسٹریلوی کاروباری رہنما

میلبورن (شِنہوا) آسٹریلیا کے ایک کاروباری رہنما نے کہا ہے کہ چین کی نئی توانائی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی صنعتوں کی تیز رفتار ترقی آسٹریلیا اور چین کے درمیان تعاون کے نئے شعبے کھول رہی ہے۔
آسٹریلیا۔چین بزنس کونسل کے قومی صدر رائس رابرٹس نے یہ بات میلبورن میں منعقدہ اقتصادی جائزہ اور مالیاتی منڈیوں کے سیمینار 2026 کے موقع پر شِنہوا کو ایک انٹرویو میں کہی۔ سیمینار کا اہتمام بینک آف چائنہ کی میلبورن برانچ نے کیا تھا۔
اس تقریب میں آسٹریلوی کاروباری برادری اور آسٹریلیا میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے تقریباً 100 نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے چینی اور عالمی معیشت کے مستقبل، چینی کرنسی رین من بی کی بین الاقوامی حیثیت اور آسٹریلیا۔چین اقتصادی و تجارتی تعلقات سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
رابرٹس نے چین کو آسٹریلیا کا سب سے بڑا اور اہم ترین تجارتی شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین کی اقتصادی ترقی، خاص طور پر ماحول دوست توانائی، قابل تجدید توانائی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں پیشرفت آسٹریلیا کے لئے قابل تقلید ہے اور آسٹریلوی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماحول دوست توانائی دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا ایک اہم شعبہ رہے گی جبکہ چین اور آسٹریلیا کو ڈیٹا سنٹرز، مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے دیگر شعبوں میں بھی تعاون کرنا چاہیے۔
آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے پروفیسر لی گانگ سونگ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین ٹیکنالوجی حاصل کرنے والے ملک سے ٹیکنالوجی تیار کرنے والے ملک کی جانب بڑھ رہا ہے اور توانائی کی منتقلی، ڈیجیٹل تبدیلی اور کاربن کے اخراج میں کمی کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کر رہا ہے۔
سونگ نے شِنہوا کو بتایا کہ رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران چین کی اقتصادی کارکردگی امید افزا رہی ہے جس سے ملک کے اندر اور بیرون ملک سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر