ارونا چل پر دیش : چینی فوجیوں کے ہمارے گا ئوں پر قبضے کی اطلاعت درست نہیں: بھارت

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز)بھارت نے بدھ کے روز ان اطلاعات کو مسترد کر دیا کہ چین نے متنازع ہمالیائی سرحد پر بھارتی حدود میں دراندازی کی ہے ۔ یہ وضاحت اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے سرحد پر بڑھتی کشیدگی پر تشویش کے اظہار کے چند روز بعد سامنے آئی ہے ۔حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کرن ریجیجو نے کہا کہ شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش میں چینی فوجیوں کے بھارتی علاقے میں 60 کلومیٹر تک اندر آنے کی اطلاعات درست نہیں۔چین اروناچل پردیش کو جنوبی تبت کا حصہ قرار دیتا ہے ، جبکہ بھارت اسے اپنی ریاست اور ملکی علاقے کا لازمی حصہ قرار دیتا ہے ۔ریجیجو نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ چین بھارتی حدود میں 60 کلومیٹر اندر آگیا یا اس نے کوئی بھارتی گاؤں قبضے میں لے لیا۔بھارت اور چین کے درمیان تقریباً 3ہزار500 کلومیٹر طویل سرحد ہے جو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا اہم سبب بنی رہتی ہے ۔ ریجیجو نے تسلیم کیا کہ چین نے سرحدی علاقوں میں اپنی فوجی موجودگی بڑھائی ہے ، تاہم ان کا کہنا تھا کہ بھارت بھی سرحد پر بنیادی ڈھانچے اور فوجی گشت کی صلاحیتوں کو مضبوط بنا رہا ہے ۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اگلے ماہ نئی دہلی میں برکس سربراہ اجلاس ہونے والا ہے ، جس میں چینی صدر شی جن پنگ کی شرکت متوقع ہے ۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر