اسرائیلی وزیر کے غزہ سے متعلق بیان پر اقوام متحدہ کی مذمت

نیویارک(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کے غزہ میں روزانہ  30 سے 40 افراد کو قتل کرنے کے بیان کی شدید مذمت کی ہے ۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بیان کو انتہائی خوفناک، اشتعال انگیز، انسانیت سوز اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اس کی واضح اور غیر مشروط مذمت کرتا ہے ۔ ترجمان کے مطابق غزہ میں جاری انسانی بحران کے دوران اس نوعیت کے بیانات صورتحال کو مزید سنگین کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ شہریوں کے تحفظ اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے ۔ بن گویر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں غزہ میں روزانہ ہدف بنا کر ہلاکتوں کی کارروائیاں کرنے پر زور دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف ان افراد کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے جو فوری خطرہ ہیں بلکہ دیگر افراد کو بھی ہلاک کیا جانا چاہیے ۔ بن گویر کے بیان پر جرمنی اور فرانس سمیت متعدد ممالک بھی شدید ردعمل ظاہر کرچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر